Muwatta Imam Malik #196
[196] حَدَّثَنِی یَحْیَی عَنْ مَالِکٍ عَنْ مُسْلِمِ بْنِ أبِی مَرْیَمَ عَنْ عَلِیِّ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمُعَاوِیِّ أَنَّہُ قَالَ : رَآنِی عَبْدُ اللّٰہِ بْنُ عُمَرَ وَأَنَا أَعْبَثُ بِالْحَصْبَائِ فِی الصَّلَاۃِ فَلَمَّا انْصَرَفْتُ نَہَانِی وَقَالَ : اصْنَعْ کَمَا کَانَ رَسُولُ اللّٰہِ ﷺ یَصْنَعُ. فَقُلْتُ : وَکَیْفَ کَانَ رَسُولُ اللّٰہِ ﷺ یَصْنَعُ ؟ قَالَ : کَانَ إِذَا جَلَسَ فِی الصَّلَاۃِ وَضَعَ کَفَّہُ الْیُمْنَی عَلَی فَخِذِہِ الْیُمْنَی وَقَبَضَ أَصَابِعَہُ کُلَّہَا وَأَشَارَ بِأَصْبُعِہِ الَّتِی تَلِی الإِبْہَامَ وَوَضَعَ کَفَّہُ الْیُسْرَی عَلَی فَخِذِہِ الْیُسْرَی وَقَالَ : ہَکَذَا کَانَ یَفْعَلُ.
اردو ترجمہ · Urdu
علی بن عبدالرحمن معاوی رحمہ اللہ سے روایت ہے ، کہتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے مجھے دیکھا ، میں نماز میں کنکریوں سے کھیل رہا تھا ، جب میں نماز سے فارغ ہوا تو انھوں نے مجھے ( اس سے ) منع کیا اور فرمایا کہ اس طرح کیا کرو جیسے رسول اللہ ﷺ کیا کرتے تھے ، میں نے پوچھا کہ رسول اللہ ﷺ کیا کیا کرتے تھے ؟ تو انھوں نے بتایا کہ جب آپ ﷺ نماز میں بیٹھتے تو اپنی دائیں ہتھیلی کو اپنی دائیں ران پر رکھ لیتے اور اپنی ( دائیں ہاتھ والی ) ساری انگلیاں بند کر لیتے اور اس ( شہادت کی ) انگلی سے اشارہ فرماتے جو انگوٹھے کے قریب ہے اور اپنی بائیں ہتھیلی کو اپنی بائیں ران پر رکھ لیتے اور ( ابن عمر رضی اللہ عنہما نے ) کہا کہ آپ ﷺ اسی طرح ہی کیا کرتے تھے ۔