Muwatta Imam Malik #192
[192] حَدَّثَنِی یَحْیَی عَنْ مَالِکٍ عَنِ ابْنِ شِہَابٍ عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ وَأبِی سَلَمَۃَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ : أَنَّہُمَا أَخْبَرَاہُ عَنْ أبِی ہُرَیْرَۃَ : أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ ﷺ قَالَ:((إِذَا أَمَّنَ الإِمَامُ فَأَمِّنُوا، فَإِنَّہُ مَنْ وَافَقَ تَأْمِینُہُ تَأْمِینَ الْمَلَائِکَۃِ غُفِرَ لَہُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِہِ ))۔ قَالَ ابْنُ شِہَابٍ : وَکَانَ رَسُولُ اللّٰہِ ﷺ یَقُولُ : ((آمِینَ ))۔
اردو ترجمہ · Urdu
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ جب امام آمین کہے تو تم بھی آمین کہو ، کیونکہ بلاشبہ جس شخص کا آمین کہنا فرشتوں کے آمین کہنے سے موافقت کر لے ( اور اُن سے مل جائے ) تو اُس کے وہ گناہ اس کے حق میں بخش دیے جائیں گے جو گزر چکے ہیں ۔‘‘ ( اس روایت کی سند میں امام مالک رحمہ اللہ کے شیخ ) ابن شہاب رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ بھی آمین کہا کرتے تھے ۔