Muslim99Muslim99

Muwatta Imam Malik · Book 3 · Chapter 48

نماز (کے مسائل) کی کتاب

سورۂ فاتحہ کے متعلق آنے والی روایات کا بیان

2 hadiths in this chapter

184

Muwatta Imam Malik #184

Sahih

[184] حَدَّثَنِی یَحْیَی عَنْ مَالِکٍ عَنِ الْعَلَائِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ یَعْقُوبَ أَنَّ أَبَا سَعِیدٍ مَوْلَی عَامِرِ بْنِ کُرَیْزٍ أَخْبَرَہُ : أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ ﷺ نَادَی أُبَیَّ بْنَ کَعْبٍ وَہُوَ یُصَلِّی فَلَمَّا فَرَغَ مِنْ صَلَاتِہِ لَحِقَہُ فَوَضَعَ رَسُولُ اللّٰہِ ﷺ یَدَہُ عَلَی یَدِہِ وَہُوَ یُرِیدُ أَنْ یَخْرُجَ مِنْ بَابِ الْمَسْجِدِ فَقَالَ :((إنِّی لَأَرْجُو أَنْ لَا تَخْرُجَ مِنَ الْمَسْجِدِ حَتَّی تَعْلَمَ سُورَۃً مَا أَنْزَلَ اللّٰہُ فِی التَّوْرَاۃِ وَلَا فِی الإِنْجِیلِ وَلَا فِی الْقُرْآنِ مِثْلَہَا )). قَالَ أُبَیٌّ : فَجَعَلْتُ أُبْطِیُٔ فِی الْمَشْی رَجَائَ ذَلِکَ ثُمَّ قُلْتُ : یَا رَسُولَ اللّٰہِ السُّورَۃَ الَّتِی وَعَدْتَنِی. قَالَ :((کَیْفَ تَقْرَأُ إِذَا افْتَتَحْتَ الصَّلَاۃَ )). قَالَ : فَقَرَأْتُ ( الْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعَالَمِینَ ) حَتَّی أَتَیْتُ عَلَی آخِرِہَا. فَقَالَ رَسُولُ اللّٰہِ ﷺ : ہِیَ ہَذِہِ السُّورَۃُ وَہِیَ السَّبْعُ الْمَثَانِی وَالْقُرْآنُ الْعَظِیمُ الَّذِی أُعْطِیتُ)).

اردو ترجمہ · Urdu

ابوسعید رحمہ اللہ جو کہ عامر بن کریز رضی اللہ عنہ کے غلام ہیں ، سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے حضرت اُبی بن کعب رضی اللہ عنہ کو آواز دی ، وہ نماز پڑھ رہے تھے ، پھر جب وہ نماز سے فارغ ہوئے تو آپ ﷺ کے ساتھ آ ملے تو رسول اللہ ﷺ نے اپنا ہاتھ مبارک اُن کے ہاتھ پر رکھا ، اور آپ ﷺ مسجد سے باہر نکلنے کا ارادہ فرما رہے تھے تو آپ ﷺ نے فرمایا :’’ یقیناً میں امید رکھتا ہوں کہ تم مسجد سے باہر نہ نکلو گے یہاں تک کہ تم ایک ایسی سورت کا علم حاصل کر لو گے کہ اللہ تعالیٰ نے اس جیسی کوئی سورت نہ تورات میں نازل فرمائی ، نہ انجیل میں اور نہ ہی قرآن میں ۔‘‘ حضرت اُبی بن کعب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں اس ( حصولِ علم ) کی امید کی بنا پر چلنے میں سستی کرنے لگا ، ( آہستہ آہستہ چلنے لگا کہ کہیں تیز چلنے کی وجہ سے مسجد سے جلدی باہر نہ نکل جاؤں اور رسول اللہ ﷺ کہیں بھول نہ جائیں ، ) پھر ( آخر کار ) میں نے ( جب دیکھا کہ آپ ﷺ باہر نکلنے ہی والے ہیں تو میں نے ) عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول ! وہ سورت جس ( کے بتانے ) کا آپ نے میرے ساتھ وعدہ فرمایا تھا ( مجھے بتا دیجیے ) ، آپ ﷺ نے فرمایا :’’ جب تم نماز شروع کرتے ہو تو کس طرح پڑھتے ہو ؟‘‘ حضرت اُبی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے آپ ﷺ کو سورۂ فاتحہ سنانا شروع کر دی ، یہاں تک کہ میں اُس کے اخیر تک پہنچ گیا تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ وہ یہی سورت ہے اور یہی وہ سَبْع مَثَانِی ( بار بار دہرائی جانے والی سات آیات ) اور وہ قرآن عظیم ہے جو میں عطا کیا گیا ہوں ۔‘‘

185

Muwatta Imam Malik #185

Sahih

[185] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ عَنْ أبِی نُعَیْمٍ وَہْبِ بْنِ کَیْسَانَ أَنَّہُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللّٰہِ یَقُولُ : مَنْ صَلَّی رَکْعَۃً لَمْ یَقْرَأْ فِیہَا بِأُمِّ الْقُرْآنِ فَلَمْ یُصَلِّ إِلاَّ وَرَائَ الإِمَامِ۔

اردو ترجمہ · Urdu

ابونعیم وہب بن کیسان رحمہ اللہ سے روایت ہے ، انھوں نے حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ جس شخص نے کوئی رکعت اس طرح ادا کی کہ اس میں اس نے سورۂ فاتحہ نہ پڑھی تو اس نے نماز ہی نہیں پڑھی اِلا یہ کہ وہ امام کے پیچھے ہو ۔