Muslim99Muslim99

Muwatta Imam Malik · Book 3 · Chapter 47

نماز (کے مسائل) کی کتاب

نمازِ فجر میں قراءت کا بیان

4 hadiths in this chapter

180

Muwatta Imam Malik #180

Sahih

[180] حَدَّثَنِی یَحْیَی عَنْ مَالِکٍ عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ عَنْ أَبِیہِ : أَنَّ أَبَا بَکْرٍ الصِّدِّیقَ صَلَّی الصُّبْحَ فَقَرَأَ فِیہَا سُورَۃَ الْبَقَرَۃِ فِی الرَّکْعَتَیْنِ کِلْتَیْہِمَا۔

اردو ترجمہ · Urdu

ہشام بن عروہ رحمہ اللہ اپنے والد عروہ بن زبیر رحمہ اللہ سے روایت کرتے ہیں کہ ( اُن کے نانا ) حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے ( ایک دفعہ ) صبح کی نماز پڑھائی تو اس کی دونوں رکعتوں میں ( پوری ) سورۂ بقرہ کی قراءت کی ۔

181

Muwatta Imam Malik #181

Sahih

[181] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ عَنْ أَبِیہِ أَنَّہُ سَمِعَ عَبْدَ اللّٰہِ بْنَ عَامِرِ بْنِ رَبِیعَۃَ یَقُولُ : صَلَّیْنَا وَرَائَ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ الصُّبْحَ فَقَرَأَ فِیہَا بِسُورَۃِ یُوسُفَ وَسُورَۃِ الْحَجِّ قِرَائَ ۃً بَطِیئَۃً فَقُلْتُ : وَاللّٰہِ إِذَنْ لَقَدْ کَانَ یَقُومُ حِینَ یَطْلُعُ الْفَجْرُ، قَالَ : أَجَلْ۔

اردو ترجمہ · Urdu

عروہ رحمہ اللہ ہی سے روایت ہے ، انھوں نے عبداللہ بن عامر بن ربیعہ رحمہ اللہ کو سنا ، وہ کہہ رہے تھے کہ ہم نے حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے پیچھے صبح کی نماز پڑھی تو انھوں نے اس میں سورۂ یوسف اور سورۂ حج کی ٹھہر ٹھہر کر ( ترتیل کے ساتھ ) قراءت کی ، ( عروہ رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ ) میں نے کہا کہ اللہ کی قسم ! پھر تو یقیناً لوگ اُسی وقت ( نماز کے لیے ) کھڑے ہو گئے ہوں گے جب فجر ( صبح صادق ) طلوع ہوئی ہو گی تو انھوں ( عبداللہ بن عامر رحمہ اللہ ) نے فرمایا : ہاں ۔

182

Muwatta Imam Malik #182

Sahih

[182] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ وَرَبِیعَۃَ بْنِ أبِی عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ أَنَّ الْفُرَافِصَۃَ بْنَ عُمَیْرٍ الْحَنَفِی قَالَ : مَا أَخَذْتُ سُورَۃَ یُوسُفَ إِلاَّ مِنْ قِرَائَ ۃِ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ إِیَّاہَا فِی الصُّبْحِ مِنْ کَثْرَۃِ مَا کَانَ یُرَدِّدُہَا لَنَا۔

اردو ترجمہ · Urdu

قاسم بن محمد رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ فرافصہ بن عمیر حنفی رحمہ اللہ نے کہا کہ میں نے تو سورۂ یوسف صرف اور صرف حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی قراءت ( سن سن کر محض سننے ہی ) سے یاد کر لی ، ( کیونکہ ) وہ نمازِ فجر میں کثرت سے اور بار بار اسے پڑھ کر ہماری جماعت کراتے تھے ۔

183

Muwatta Imam Malik #183

Sahih

[183] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ عَنْ نَافِعٍ : أَنَّ عَبْدَ اللّٰہِ بْنَ عُمَرَ کَانَ یَقْرَأُ فِی الصُّبْحِ فِی السَّفَرِ بِالْعَشْرِ السُّوَرِ الأُوَلِ مِنَ الْمُفَصَّلِ فِی کُلِّ رَکْعَۃٍ بِأُمِّ الْقُرْآنِ وَسُورَۃٍ۔

اردو ترجمہ · Urdu

نافع رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سفر کے دوران نمازِ فجر میں ’’ مُفَصَّل ‘‘ میں سے شروع والی دس سورتوں کی تلاوت کیا کرتے تھے ، وہ ہر رکعت میں سورۂ فاتحہ اور ایک ایک سورت پڑھتے تھے ۔‘‘