Muwatta Imam Malik #161
[161] حَدَّثَنِی یَحْیَی عَنْ مَالِکٍ عَنِ ابْنِ شِہَابٍ عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِ عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ ﷺ کَانَ إِذَا افْتَتَحَ الصَّلَاۃَ رَفَعَ یَدَیْہِ حَذْوَ مَنْکِبَیْہِ وَإِذَا رَفَعَ رَأْسَہُ مِنَ الرُّکُوعِ رَفَعَہُمَا کَذَلِکَ أَیْضًا وَقَالَ ((سَمِعَ اللّٰہُ لِمَنْ حَمِدَہُ رَبَّنَا وَلَکَ الْحَمْدُ))۔ وَکَانَ لَا یَفْعَلُ ذَلِکَ فِی السُّجُودِ ۔
اردو ترجمہ · Urdu
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ بلاشبہ رسول اللہ ﷺ جب نماز شروع کرتے تھے تو رفع الیدین کرتے تھے ، ( دونوں ہاتھوں کو ) کندھوں کے برابر تک ( بلند فرماتے ) ، اور جب رکوع سے سر اٹھاتے تو بھی دونوں ہاتھوں کو اسی طرح بلند فرماتے ، اور سَمِعَ اللّٰہُ لِمَنْ حَمِدَہٗ رَبَّنَا لَکَ الْحَمْدُ کہتے یعنی اللہ نے اُس شخص ( کی حمد ) کو سن لیا جس نے اُس کی حمد بیان کی ، اے ہمارے رب ! تیرے ہی لیے ہر حمد ہے ، اور آپ ﷺ سجدے میں ایسا نہ کرتے ۔ ( نہ سجدے کو جاتے وقت رفع یدین کرتے اور نہ سجدے سے اٹھتے وقت ) ۔‘‘