Muslim99Muslim99

Muwatta Imam Malik · Book 3 · Chapter 43

نماز (کے مسائل) کی کتاب

سحری کا اذان کے ذریعے اندازہ لگانے کا بیان

2 hadiths in this chapter

159

Muwatta Imam Malik #159

Sahih

[159] حَدَّثَنِی یَحْیَی عَنْ مَالِکٍ عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ دِینَارٍ عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ ﷺ قَالَ (( إِنَّ بِلَالاً یُنَادِی بِلَیْلٍ فَکُلُوا وَاشْرَبُوا حَتَّی یُنَادِیَ ابْنُ أُمِّ مَکْتُومٍ۔))

اردو ترجمہ · Urdu

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ یقیناً رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : بلاشبہ بلال رات کو اذان دیتے ہیں ، لہٰذا تم کھاتے پیتے رہو ، یہاں تک کہ ( عبداللہ ) ابن اُمِ مکتوم اذان کہیں ۔‘‘

160

Muwatta Imam Malik #160

Sahih

[160] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ عَنِ ابْنِ شِہَابٍ عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِ أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ ﷺ قَالَ (( إِنَّ بِلَالاً یُنَادِی بِلَیْلٍ فَکُلُوا وَاشْرَبُوا حَتَّی یُنَادِیَ ابْنُ أُمِّ مَکْتُومٍ ))۔ قَالَ وَکَانَ ابْنُ أُمِّ مَکْتُومٍ رَجُلاً أَعْمَی لَا یُنَادِی حَتَّی یُقَالَ لَہُ أَصْبَحْتَ أَصْبَحْتَ ۔

اردو ترجمہ · Urdu

سالم بن عبداللہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ بلاشبہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ بے شک بلال رات ( ہی ) میں اذان دیتے ہیں ( کیونکہ سحری اور تہجد کا وقت رات ہی کا آخری حصہ ہے ) لہٰذا ( اُن کی اذان کے وقت ) تم کھاتے پیتے رہو ، یہاں تک کہ ابنِ اُمِ مکتوم ( فجر کی ) اذان کہے ( تو کھانے پینے سے رُک جاؤ ) ۔ سالم رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن اُمِّ مکتوم رضی اللہ عنہ نابینا شخص تھے اور وہ خود بخود اذان نہیں کہتے تھے ، یہاں تک کہ اُن کو بتا دیا جاتا کہ آپ صبح کے وقت میں داخل ہو گئے ہیں ، آپ نے صبح کر لی ہے ۔