Muwatta Imam Malik #155
[155] حَدَّثَنِی یَحْیَی عَنْ مَالِکٍ عَنْ نَافِعٍ أَنَّ عَبْدَ اللّٰہِ بْنَ عُمَرَ أَذَّنَ بِالصَّلَاۃِ فِی لَیْلَۃٍ ذَاتِ بَرْدٍ وَرِیحٍ فَقَالَ أَلَا صَلُّوا فِی الرِّحَالِ ثُمَّ قَالَ إِنَّ رَسُولَ اللّٰہِ ﷺ کَانَ یَأْمُرُ الْمُؤَذِّنَ إِذَا کَانَتْ لَیْلَۃٌ بَارِدَۃٌ ذَاتُ مَطَرٍ یَقُولُ: (( أَ لَا صَلُّوا فِی الرِّحَالِ ))
اردو ترجمہ · Urdu
نافع رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ بے شک حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے ایک ایسی رات میں نماز کے لیے اذان دی جو سردی اور آندھی والی تھی تو انھوں نے اذان کے ساتھ ہی یہ بھی کہا : اَلَا صَلُّوْا فِی الرِّحَالِ ’’ خبردار ! ( اپنی اپنی ) قیام گاہوں میں نماز ادا کر لو ۔‘‘ پھر ابن عمر رضی اللہ عنہما نے ( دلیل کے طور پر ) کہا کہ یقیناً جب کوئی رات ٹھنڈی اور بارش والی ہوتی تو رسول اللہ ﷺ مؤذن کو حکم دیتے کہ وہ ’’ اَلَا صَلُّوْا فِی الرِّحَالِ ‘‘ کہے ۔