Muslim99Muslim99

Muwatta Imam Malik · Book 28 · Chapter 361

طلاق کے مسائل کی کتاب

آدمی کا اپنی قسم کو اس عورت کی طلاق پر معلق کرنے کا بیان جس سے ابھی نکاح نہ کیا ہو

2 hadiths in this chapter

1211

Muwatta Imam Malik #1211

Zaeef

[1211] وَحَدَّثَنِی یَحْیَی، عَنْ مَالِکٍ، أَ نَّہُ بَلَغَہُ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ، وَعَبْدَ اللّٰہِ بْنَ عُمَرَ، وَعَبْدَ اللّٰہِ بْنَ مَسْعُودٍ، وَسَالِمَ بْنَ عَبْدِ اللّٰہِ، وَالْقَاسِمَ بْنَ مُحَمَّدٍ, وَابْنَ شِہَابٍ، وَسُلَیْمَانَ بْنَ یَسَارٍ، کَانُوا یَقُولُونَ : إِذَا حَلَفَ الرَّجُلُ بِطَلاَقِ الْمَرْأَۃِ قَبْلَ أَنْ یَنْکِحَہَا، ثُمَّ أَثِمَ، إِنَّ ذَلِکَ لاَزِمٌ لَہُ إِذَا نَکَحَہَا۔

اردو ترجمہ · Urdu

امام مالک رحمہ اللہ کو یہ خبر پہنچی کہ حضرت عمر بن خطاب ، حضرت عبداللہ بن عمر ، حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہم سالم بن عبداللہ ، قاسم بن محمد ، ابن شہاب اور سلیمان بن یسار رحمۃ اللہ علیہم یہ کہتے تھے کہ جب آدمی کسی عورت کو طلاق کے ساتھ ( معلق کر کے کوئی ) قسم اٹھا لے ، پہلے اس سے کہ اس نے اس عورت سے نکاح کیا ہو ، پھر وہ ( قسم پوری نہ کر کے اور اسے توڑ کر ) گناہ گار ہو جائے تو بلاشبہ یہ ( طلاق ) اس کو لازم ہو جائے گی جس وقت کہ وہ اس سے نکاح کرے گا ۔

1212

Muwatta Imam Malik #1212

Zaeef

[1212] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، أَ نَّہُ بَلَغَہُ، أَنَّ عَبْدَ اللّٰہِ بْنَ مَسْعُودٍ کَانَ یَقُولُ فِیمَنْ قَالَ : کُلُّ امْرَأَۃٍ أَنْکِحُہَا فَہِیَ طَالِقٌ : إِنَّہُ إِذَا لَمْ یُسَمِّ قَبِیلَۃً، أَوِ امْرَأَۃً بِعَیْنِہَا، فَلاَ شَیْئَ عَلَیْہِ۔

اردو ترجمہ · Urdu

امام مالک رحمہ اللہ کو یہ خبر پہنچی کہ حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ اس شخص کے متعلق فرمایا کرتے تھے جس نے کہا کہ ہر وہ عورت جس سے میں نکاح کروں اسے طلاق ہے ( فرمایا کہ ) بلاشبہ جب وہ کسی قبیلے یا متعین عورت کا نام نہ لے تو اس پر کچھ لازم نہیں ۔