Muslim99Muslim99

Muwatta Imam Malik · Book 28 · Chapter 344

طلاق کے مسائل کی کتاب

ایلاء کا بیان

4 hadiths in this chapter

1149

Muwatta Imam Malik #1149

Zaeef

[1149] حَدَّثَنِی یَحْیَی، عَنْ مَالِکٍ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ أَبِیہِ، عَنْ عَلِیِّ بْنِ أبِی طَالِبٍ، أَ نَّہُ کَانَ یَقُولُ : إِذَا آلَی الرَّجُلُ مِنِ امْرَأَتِہِ، لَمْ یَقَعْ عَلَیْہِ طَلاَقٌ, وَإِنْ مَضَتِ الأَرْبَعَۃُ الأَشْہُرِ حَتَّی یُوقَفَ، فَإِمَّا أَنْ یُطَلِّقَ، وَإِمَّا أَنْ یَفِیئَ۔

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، وہ فرمایا کرتے تھے کہ جب آدمی اپنی بیوی سے ایلاء کرتا ہے تو اس پر کوئی طلاق واقع نہیں ہوتی ، اگرچہ چار مہینے گزر جائیں ، یہاں تک کہ ( چار ماہ بعد ) اسے ( عدالت میں یا حاکم کے سامنے ) کھڑا کیا جائے گا ، پھر ( اسے مجبور کیا جائے گا کہ ) یا تو اسے طلاق دے دے یا رجوع کر لے ۔

1150

Muwatta Imam Malik #1150

Sahih

[1150] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عُمَرَ، أَ نَّہُ کَانَ یَقُولُ : أَ یُّمَا رَجُلٍ آلَی مِنِ امْرَأَتِہِ، فَإِنَّہُ إِذَا مَضَتِ الأَرْبَعَۃُ الأَشْہُرِ, وُقِفَ حَتَّی یُطَلِّقَ أَوْ یَفِیئَ، وَلاَ یَقَعُ عَلَیْہِ طَلاَقٌ إِذَا مَضَتِ الأَرْبَعَۃُ الأَشْہُرِ حَتَّی یُوقَفَ۔

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے ، وہ کہا کرتے تھے کہ جو شخص اپنی بیوی سے ایلاء کرتا ہے تو بلاشبہ جب چار ماہ گزر جائیں گے تو اسے ( عدالت ) میں کھڑا کیا جائے گا ، یہاں تک کہ طلاق دے دے یا رجوع کر لے اور جب چار ماہ گزر جائیں تو اس پر ( خود بخود ) طلاق واقع نہیں ہوتی یہاں تک کہ اسے کھڑا کیا جائے ۔

1151

Muwatta Imam Malik #1151

Sahih

[1151] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنِ ابْنِ شِہَابٍ، أَنَّ سَعِیدَ بْنَ الْمُسَیَّبِ، وَأَبَا بَکْرِ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ کَانَا یَقُولاَنِ فِی الرَّجُلِ یُولِی مِنِ امْرَأَتِہِ : إِنَّہَا إِذَا مَضَتِ الأَرْبَعَۃُ الأَشْہُرِ فَہِیَ تَطْلِیقَۃٌ، وَلِزَوْجِہَا عَلَیْہَا الرَّجْعَۃُ، مَا کَانَتْ فِی الْعِدَّۃِ۔

اردو ترجمہ · Urdu

ابن شہاب رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سعید بن مسیب اور ابوبکر بن عبدالرحمن دونوں اس شخص کے متعلق جو اپنی بیوی سے ایلا کر لیتا ہے فرمایا کرتے تھے کہ جب چار ماہ گزر جائیں گے تو یہ ایک طلاق شمار ہو گی اور جب تک وہ عدت میں ہو اس کے خاوند کو اس کے ساتھ رجوع کا اختیار ہے ۔

1152

Muwatta Imam Malik #1152

Zaeef

[1152] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، أَ نَّہُ بَلَغَہُ : أَنَّ مَرْوَانَ بْنَ الْحَکَمِ کَانَ یَقْضِی فِی الرَّجُلِ إِذَا آلَی مِنِ امْرَأَتِہِ : أَ نَّہَا إِذَا مَضَتِ الأَرْبَعَۃُ الأَشْہُرِ، فَہِیَ تَطْلِیقَۃٌ، وَلَہُ عَلَیْہَا الرَّجْعَۃُ، مَا دَامَتْ فِی عِدَّتِہَا۔

اردو ترجمہ · Urdu

امام مالک رحمہ اللہ کو یہ خبر پہنچی کہ جو شخص اپنی بیوی سے ایلاء کرتا ، اس کے متعلق مروان بن حکم ( امیر مدینہ ) یہ فیصلہ کرتے تھے کہ جب چار ماہ گزر جائیں گے تو یہ ( خود بخود ) ایک طلاق ہو جائے گی اور خاوند کے لیے عورت سے رجوع کا حق ( باقی ) ہو گا جب تک کہ وہ اپنی عدت میں ہو ۔