Muwatta Imam Malik #1121
[1121] وَحَدَّثَنِی یَحْیَی، عَنْ مَالِکٍ، عَنْ حُمَیْدٍ الطَّوِیلِ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ: أَنَّ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ عَوْفٍ جَائَ إِلَی رَسُولِ اللّٰہِ ﷺ وَبِہِ أَثَرُ صُفْرَۃٍ، فَسَأَلَہُ رَسُولُ اللّٰہِ ﷺ ، فَأَخْبَرَہُ أَ نَّہُ تَزَوَّجَ، فَقَالَ لَہُ رَسُولُ اللّٰہِ ﷺ : کَمْ سُقْتَ إِلَیْہَا فَقَالَ : زِنَۃَ نَوَاۃٍ مِنْ ذَہَبٍ، فَقَالَ لَہُ َسُولُ اللّٰہِ ﷺ : أَوْلِمْ وَلَوْ بِشَاۃٍ۔
اردو ترجمہ · Urdu
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ بے شک حضرت عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ رسول اللہ ﷺ کے پاس اس حال میں آئے کہ ان پر زردی کا نشان تھا ، پس رسول اللہ ﷺ نے ان سے ( اس کے متعلق ) پوچھا تو انھوں نے آپ کو بتایا کہ انھوں نے انصار کی ایک عورت سے شادی کر لی ہے ، رسول اللہ ﷺ نے ان سے فرمایا کہ ’’ تم نے اسے کتنا حق مہر دیا ہے ؟‘‘ انھوں نے کہا کہ ایک گٹھلی کے برابر سونا ، تو رسول اللہ ﷺ نے ان سے فرمایا :’’ ولیمہ کرو ، اگرچہ ایک بکری کے ساتھ کرو ۔‘‘