Muslim99Muslim99

Muwatta Imam Malik · Book 27 · Chapter 332

نکاح کے مسائل کی کتاب

اپنے باپ کی لونڈی سے مباشرت کی ممانعت کا بیان

4 hadiths in this chapter

1109

Muwatta Imam Malik #1109

Zaeef

[1109] حَدَّثَنِی یَحْیَی، عَنْ مَالِکٍ، أَ نَّہُ بَلَغَہُ : أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ وَہَبَ لاِبْنِہِ جَارِیَۃً، فَقَالَ: لاَ تَمَسَّہَا فَإِنِّی قَدْ کَشَفْتُہَا۔

اردو ترجمہ · Urdu

امام مالک رحمہ اللہ کو یہ خبر پہنچی کہ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے اپنے بیٹے کو ایک لونڈی ہبہ کی اور فرمایا کہ اس سے مباشرت نہ کرنا کیونکہ میں نے اس کا کپڑا ہٹایا تھا ۔

1110

Muwatta Imam Malik #1110

Sahih

[1110] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْمُجَبَّرِ أَنَّہُ قَالَ: وَہَبَ سَالِمُ بْنُ عَبْدِ اللّٰہِ لاِبْنِہِ جَارِیَۃً لَہُ، قَالَ : لاَ تَقْرَبْہَا، فَإِنِّی قَدْ أَرَدْتُہَا، فَلَمْ أَنْبَسطْ إِلَیْہَا۔

اردو ترجمہ · Urdu

عبدالرحمن بن مجبر رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سالم بن عبداللہ رحمہ اللہ نے اپنے بیٹے کو ایک لونڈی ہبہ کی اور فرمایا کہ ( جماع کے لیے ) اس کے قریب نہ جانا کیونکہ بلاشبہ میں نے اس ( سے جماع ) کا ارادہ کر لیا تھا لیکن اس کے لیے وسعت نہ پا سکا ۔

1111

Muwatta Imam Malik #1111

Sahih

[1111] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ : أَنَّ أَبَا نَہْشَلِ بْنَ الأَسْوَدِ قَالَ لِلْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ : إنِّی رَأَیْتُ جَارِیَۃً لِی، مُنْکَشِفاً عَنْہَا وَہِیَ فِی الْقَمَرِ، فَجَلَسْتُ مِنْہَا مَجْلِسَ الرَّجُلِ مِنِ امْرَأَتِہِ، فَقَالَتْ : إنِّی حَائِضٌ، فَقُمْتُ فَلَمْ أَقْرَبْہَا بَعْدُ، أَفَأَہَبُہَا لاِبْنِی یَطَؤُہَا، فَنَہَاہُ الْقَاسِمُ عَنْ ذَلِکَ۔

اردو ترجمہ · Urdu

یحیی بن سعید رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ابونہشل بن اسود رحمہ اللہ نے قاسم بن محمد رحمہ اللہ سے کہا کہ بے شک میں نے اپنی ایک لونڈی کو اس حال میں دیکھا تھا کہ اس سے کپڑا ہٹا ہوا تھا اور وہ چاند ( کی روشنی ) میں تھی تو میں اس کے ساتھ اس طرح بیٹھ گیا جس طرح مرد اپنی بیوی کے ساتھ ( جماع کے لیے ) بیٹھتا ہے ، تو وہ کہنے لگی کہ یقیناً میں تو حیض سے ہوں ، سو میں کھڑا ہو گیا اور اس کے بعد اس کے قریب بھی نہ گیا تو کیا میں اُسے اپنے بیٹے کو ہبہ کر سکتا ہوں کہ وہ اس سے مباشرت کر لے تو قاسم رحمہ اللہ نے انھیں اس سے منع فرما دیا ۔

1112

Muwatta Imam Malik #1112

Sahih

[1112] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ بْنِ أبِی عَبْلَۃَ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ مَرْوَانَ : أَنَّہُ وَہَبَ لِصَاحِبٍ لَہُ جَارِیَۃً، ثُمَّ سَأَلَہُ عَنْہَا، فَقَالَ : قَدْ ہَمَمْتُ أَنْ أَہَبَہَا لاِبْنِی فَیَفْعَلَ بِہَا کَذَا وَکَذَا۔ فَقَالَ عَبْدُ الْمَلِکِ :لَمَرْوَانُ کَانَ أَوْرَعَ مِنْکَ، وَہَبَ لاِبْنِہِ جَارِیَۃً، ثُمَّ قَالَ : لاَ تَقْرَبْہَا، فَإِنِّی قَدْ رَأَیْتُ سَاقَہَا مُنْکَشِفَۃً۔

اردو ترجمہ · Urdu

عبدالملک بن مروان رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ انھوں نے اپنے ایک ساتھی کو ایک لونڈی تحفہ میں دی ، پھر انھوں نے اس سے اس کے متعلق پوچھا تو وہ ( ساتھی ) کہنے لگا کہ میں یہ ارادہ کر چکا ہوں کہ اُسے اپنے بیٹے کو ہبہ کر دوں تاکہ وہ اس کے ساتھ جماع کر لے ، تو عبدالملک رحمہ اللہ کہنے لگے کہ ( میرے والد ) مروان رحمہ اللہ تجھ سے زیادہ پرہیزگار تھے ، انھوں نے اپنے ایک بیٹے کو ایک لونڈی ہبہ کی ، پھر کہا کہ اس کے قریب نہ جانا کیونکہ بلاشبہ میں نے اس کی پنڈلی کو ننگا دیکھ لیا تھا ۔