Muwatta Imam Malik #1101
[1101] حَدَّثَنِی یَحْیَی، عَنْ مَالِکٍ، أَ نَّہُ بَلَغَہُ : أَنَّ عَبْدَ اللّٰہِ بْنَ عَبَّاسٍ، وَعَبْدَ اللّٰہِ بْنَ عُمَرَ سُئِلاَ،عَنْ رَجُلٍ کَانَتْ تَحْتَہُ امْرَأَۃٌ حُرَّۃٌ، فَأَرَادَ أَنْ یَنْکِحَ عَلَیْہَا أَمَۃً۔ فَکَرِہَا أَنْ یَجْمَعَ بَیْنَہُمَا۔
اردو ترجمہ · Urdu
امام مالک رحمہ اللہ کو یہ خبر پہنچی کہ حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ اور حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے اس شخص کے متعلق سوال کیا گیا جس کے نکاح میں آزاد عورت ہو پھر وہ اس پر ایک لونڈی سے نکاح کرنا چاہتا ہو تو دونوں ( عبداللہ ) نے ناپسندیدہ جانا کہ ان دونوں ( آزاد اور لونڈی ) کو ( ایک شخص کے نکاح میں ) جمع کیا جائے ۔