Muslim99Muslim99

Muwatta Imam Malik · Book 27 · Chapter 325

نکاح کے مسائل کی کتاب

( عورت کو اس کے پہلے خاوند کے لیے ) حلال کرنے والے کے نکاح اور اس کے مشابہ نکاح کا بیان

3 hadiths in this chapter

1090

Muwatta Imam Malik #1090

Sahih

[1090] حَدَّثَنِی یَحْیَی، عَنْ مَالِکٍ، عَنِ الْمِسْوَرِ بْنِ رِفَاعَۃَ الْقُرَظِیِّ، عَنِ الزُّبَیْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الزَّبِیرِ : أَنَّ رِفَاعَۃَ بْنَ سِمْوَالٍ طَلَّقَ امْرَأَتَہُ تَمِیمَۃَ بِنْتَ وَہْبٍ، فِی عَہْدِ رَسُولِ اللّٰہِ ﷺ ثَلاَثاً، فَنَکَحَتْ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ الزَّبِیرِ، فَاعْتَرَضَ عَنْہَا، فَلَمْ یَسْتَطِعْ أَنْ یَمَسَّہَا، فَفَارَقَہَا، فَأَرَادَ رِفَاعَۃُ أَنْ یَنْکِحَہَا، وَہُوَ زَوْجُہَا الْأَوَّلُ الَّذِی کَانَ طَلَّقَہَا، فَذَکَرَ ذَلِکَ لِرَسُولِ اللّٰہِ ﷺ فَنَہَاہُ عَنْ تَزْوِیجِہَا وَقَالَ : لاَ تَحِلُّ لَکَ حَتَّی تَذُوقَ الْعُسَیْلَۃَ۔

اردو ترجمہ · Urdu

زُبیر بن عبدالرحمن بن زبیر رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ حضرت رفاعہ بن سموال رضی اللہ عنہ نے اپنی بیوی حضرت تمیمہ بنت وہب رضی اللہ عنہا کو رسول اللہ ﷺ کے دور میں تین طلاقیں دے دیں تو انھوں نے ( حضرت تمیمہ رضی اللہ عنہا نے ) حضرت عبدالرحمن بن زبیر رضی اللہ عنہ کے ساتھ نکاح کر لیا ، ان کو ( حضرت عبدالرحمن رضی اللہ عنہ کو ) ان کے پاس جانے سے کوئی عارضہ پیش آ گیا چنانچہ وہ اس سے مباشرت کی طاقت نہ پا سکے تو انھوں نے اسے جدا کر دیا ، حضرت رفاعہ رضی اللہ عنہ جو اس کے پہلے خاوند تھے اور اسے ( تین بار ) طلاق دے چکے تھے ، انھوں نے ارادہ کیا کہ اس سے ( پھر ) شادی کر لیں ، سو انھوں نے رسول اللہ ﷺ کے سامنے اس کا تذکرہ کیا تو آپ ﷺ نے انھیں اس کے ساتھ شادی سے روک دیا اور فرمایا :’’ وہ تیرے لیے حلال نہیں ہو سکتی یہاں تک کہ وہ اس ( عبدالرحمن ) کی مٹھاس چکھ لے ۔‘‘

1091

Muwatta Imam Malik #1091

Sahih

[1091] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ عَائِشَۃَ زَوْجِ النَّبِیِّ ﷺ ، أَنَّہَا سُئِلَتْ عَنْ رَجُلٍ طَلَّقَ امْرَأَتَہُ الْبَتَّۃَ، فَتَزَوَّجَہَا بَعْدَہُ رَجُلٌ آخَرُ، فَطَلَّقَہَا قَبْلَ أَنْ یَمَسَّہَا، ہَلْ یَصْلُحُ لِزَوْجِہَا الْأَوَّلِ أَنْ یَتَزَوَّجَہَا ؟ فَقَالَتْ عَائِشَۃُ : لاَ حَتَّی یَذُوقَ عُسَیْلَتَہَا۔

اردو ترجمہ · Urdu

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا زوجہ پیغمبر ﷺ سے روایت ہے کہ ان سے اس شخص کے متعلق سوال کیا گیا کہ جو اپنی بیوی کو بتہ طلاق ( تعلق منقطع کر دینے والی یعنی تیسری طلاق ) دے دیتا ہے ، پھر اس کے بعد اس سے کوئی دوسرا شخص شادی کر لیتا ہے ، پھر وہ اس کے ساتھ مباشرت کرنے سے پہلے ہی اسے طلاق دے دیتا ہے ، تو کیا پہلے خاوند کے لیے درست ہے کہ وہ اس سے شادی کر لے ؟ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا : نہیں ، یہاں تک کہ وہ ( دوسرا خاوند ) اس کی مٹھاس ( لذت جماع ) چکھ لے ۔

1092

Muwatta Imam Malik #1092

Zaeef

[1092] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، أَ نَّہُ بَلَغَہُ أَنَّ الْقَاسِمَ بْنَ مُحَمَّدٍ سُئِلَ، عَنْ رَجُلٍ طَلَّقَ امْرَأَتَہُ الْبَتَّۃَ، ثُمَّ تَزَوَّجَہَا بَعْدَہُ رَجُلٌ آخَرُ، فَمَاتَ عَنْہَا قَبْلَ أَنْ یَمَسَّہَا، ہَلْ یَحِلُّ لِزَوْجِہَا الْأَوَّلِ أَنْ یُرَاجِعَہَا؟ فَقَالَ الْقَاسِمُ بْنُ مُحَمَّدٍ : لاَ یَحِلُّ لِزَوْجِہَا الْأَوَّلِ أَنْ یُرَاجِعَہَا۔

اردو ترجمہ · Urdu

امام مالک رحمہ اللہ کو یہ خبر پہنچی کہ قاسم بن محمد رحمہ اللہ سے اس شخص کے متعلق سوال کیا گیا جو اپنی بیوی کو آخری طلاق بھی دے دیتا ہے ، پھر اس کے بعد اس عورت سے کوئی دوسرا شخص شادی کر لیتا ہے ، پھر وہ اس کے ساتھ مباشرت کرنے سے قبل ہی فوت ہو جاتا ہے تو کیا پہلے خاوند کے لیے یہ جائز ہو جاتا ہے کہ اس عورت کے ساتھ دوبارہ نکاح کر لے ؟ تو قاسم بن محمد رحمہ اللہ نے فرمایا : اس کے پہلے شوہر کے لیے یہ حلال نہیں کہ ( اس صورت میں ) اس کے ساتھ مراجعت ( دوبارہ نکاح ) کرے ۔