Muwatta Imam Malik #1087
[1087] حَدَّثَنِی یَحْیَی، عَنْ مَالِکٍ، عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ أبِی بَکْرِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ أبِی بَکْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ ہِشَامٍ الْمَخْزُومِیِّ، عَنْ أَبِیہِ، أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ ﷺ حِینَ تَزَوَّجَ أُمَّ سَلَمَۃَ، وَأَصْبَحَتْ عِنْدَہُ قَالَ لَہَا : لَیْسَ بِکِ عَلَی أَہْلِکِ ہَوَانٌ، إِنْ شِئْتِ سَبَّعْتُ عِنْدَکِ، وَسَبَّعْتُ عِنْدَہُنَّ، وَإِنْ شِئْتِ ثَلَّثْتُ عِنْدَکِ، وَدُرْتُ فَقَالَتْ ثَلِّثْ۔
اردو ترجمہ · Urdu
عبدالملک بن ابوبکر بن عبدالرحمن بن حارث بن ہشام مخزومی رحمہ اللہ اپنے والد ( ابوبکر بن عبدالرحمن ) سے روایت کرتے ہیں کہ بے شک رسول اللہ ﷺ نے جب سیدہ اُمِ سلمہ رضی اللہ عنہا سے شادی کی اور انھوں نے آپ ﷺ کے پاس صبح کی تو آپ ﷺ نے ان سے فرمایا :’’ تم اپنے خاوند کے پاس ذلیل ( اور کم مرتبہ ) نہیں ہو ۔‘‘ ( یا فرمایا :’’ تمھاری وجہ سے تمھارے خاندان والے رسوا نہ ہوں گے ۔‘‘ ) اگر تم چاہو تو تمھارے پاس سات راتیں گزار لیتا ہوں اور ( اس صورت میں ) ان ( باقی بیویوں ) کے پاس سات ( خاص ) راتیں گزاروں گا ، ( پہلے تو ان کو صرف تین تین خاص راتیں ہی ملی تھیں اب ان کی باقی ماندہ چار چار راتیں پوری کر دوں گا تا کہ انصاف ہو سکے ) اور اگر تم چاہو تو میں تمھارے پاس بھی تین راتیں ہی ٹھہر لیتا ہوں اور ( پھر فوراً بعد ) ان سب پر ( باری کے حساب سے ) چکر لگاؤں گا ۔‘‘ تو وہ کہنے لگیں کہ آپ ﷺ تین راتیں ہی گزار لیجیے ۔