Muslim99Muslim99

Muwatta Imam Malik · Book 27 · Chapter 322

نکاح کے مسائل کی کتاب

پردوں کے لٹکانے ( خلوت صحیحہ پانے ) کا بیان

2 hadiths in this chapter

1085

Muwatta Imam Malik #1085

Sahih

[1085] حَدَّثَنِی یَحْیَی، عَنْ مَالِکٍ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ : أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ قَضَی فِی الْمَرْأَۃِ إِذَا تَزَوَّجَہَا الرَّجُلُ، أَ نَّہُ إِذَا أُرْخِیَتِ السُّتُورُ، فَقَدْ وَجَبَ الصَّدَاقُ۔

اردو ترجمہ · Urdu

سعید بن مسیب رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ بے شک حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے عورت کے متعلق ، جب کوئی شخص اس سے شادی کرے ، یہ فیصلہ فرمایا کہ جب پردے لٹکا دیے جائیں ( اور خلوت صحیحہ حاصل ہو جائے ) تو خاوند پر حق مہر واجب ہو گیا ۔

1086

Muwatta Imam Malik #1086

Zaeef

[1086] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، أَ نَّہُ بَلَغَہُ : أَنَّ سَعِیدَ بْنَ الْمُسَیَّبِ کَانَ یَقُولُ : إِذَا دَخَلَ الرَّجُلُ بِالْمَرْأَۃِ فِی بَیْتِہَا صُدِّقَ عَلَیْہَا، وَإِذَا دَخَلَتْ عَلَیْہِ فِی بَیْتِہِ صُدِّقَتْ عَلَیْہِ۔

اردو ترجمہ · Urdu

امام مالک رحمہ اللہ کو یہ خبر پہنچی کہ بے شک سعید بن مسیب رحمہ اللہ فرمایا کرتے تھے کہ جب مرد ، عورت کے گھر میں داخل ہو جائے ( اور انھیں خلوت نصیب ہو جائے جس میں وہ مباشرت کر سکتا ہو ، پھر وہ خاوند کہے کہ میں نے مباشرت نہیں کی لیکن عورت دعوی کرے کہ اس نے صحبت کی ہے ) تو عورت کی بجائے مرد کی تصدیق کی جائے گی اورجب عورت ، مرد کے گھر میں داخل ہو تو خاوند کی بجائے عورت کی تصدیق کی جائے گی ۔