Muwatta Imam Malik #1056
[1056] حَدَّثَنِی یَحْیَی، عَنْ مَالِکٍ، عَنْ نَافِعٍ : أَنَّ عَبْدَ اللّٰہِ بْنَ عُمَرَ لَمْ یَکُنْ یَسْأَلُہُ أَحَدٌ مِنْ أَہْلِہِ عَقِیقَۃً إِلاَّ أَعْطَاہُ إِیَّاہَا، وَکَانَ یَعُقُّ عَنْ وَلَدِہِ بِشَاۃٍ شَاۃٍ، عَنِ الذُّکُورِ وَالإِنَاثِ۔
اردو ترجمہ · Urdu
نافع رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ بے شک حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کے گھر والوں میں سے کوئی بھی ان سے عقیقے کا سوال کرتا تو وہ اسے عقیقہ ( کا جانور ) دے دیتے اور وہ اپنی اولاد کی طرف سے ایک ایک بکری عقیقے میں دیتے ، لڑکوں کی طرف سے بھی اور لڑکیوں کی طرف سے بھی ۔