Muslim99Muslim99

Muwatta Imam Malik · Book 25 · Chapter 311

عقیقے کے مسائل کی کتاب

عقیقے کا بیان

3 hadiths in this chapter

1053

Muwatta Imam Malik #1053

Sahih

[1053] حَدَّثَنِی یَحْیَی، عَنْ مَالِکٍ، عَنْ زَیْدِ بْنِ أَسْلَمَ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ بَنِی ضَمْرَۃَ، عَنْ أَبِیہِ أَ نَّہُ قَالَ : سُئِلَ رَسُولُ اللّٰہِ ﷺ عَنِ الْعَقِیقَۃِ، فَقَالَ : لاَ أُحِبُّ الْعُقُوقَ وَکَأَنَّہُ إِنَّمَا کَرِہَ الاِسْمَ، وَقَالَ : مَنْ وُلِدَ لَہُ وَلَدٌ، فَأَحَبَّ أَنْ یَنْسُکَ عَنْ وَلَدِہِ فَلْیَفْعَلْ۔

اردو ترجمہ · Urdu

بنوضمرہ کے ایک شخص اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ سے عقیقے کے بارے میں پوچھا گیا تو آپ ﷺ نے فرمایا :’’ میں ’’ عُقُوْق ‘‘ ( ماں باپ کی نافرمانی ) کو پسند نہیں کرتا ۔‘‘ گویا آپ ﷺ نے یہ نام ناپسند جانا اور فرمایا :’’ جس شخص کے ہاں کوئی بچہ پیدا ہو ، پھر وہ پسند کرے کہ اپنے بچے کی طرف سے جانور قربان کرے تو اسے ( ایسا ) کر لینا چاہیے ۔‘‘

1054

Muwatta Imam Malik #1054

Zaeef

[1054] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ أَبِیہِ أَ نَّہُ قَالَ : وَزَنَتْ فَاطِمَۃُ بِنْتُ رَسُولِ اللّٰہِ ﷺ شَعَرَ حَسَنٍ وَحُسَیْنٍ، وَزَیْنَبَ وَأُمِّ کُلْثُومٍ، فَتَصَدَّقَتْ بِزِنَۃِ ذَلِکَ فِضَّۃً۔

اردو ترجمہ · Urdu

جعفر بن محمد رحمہ اللہ ( المعروف جعفر صادق ) اپنے والد ( محمد المعروف باقر رحمہ اللہ ) سے روایت کرتے ہیں کہ انھوں نے کہا : رسول اللہ ﷺ کی لخت جگر سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا نے حضرت حسن ، حضرت حسین رضی اللہ عنہ ، سیدہ زینب اور سیدہ ام کلثوم رضی اللہ عنہما ( کی ولادتوں کے موقع پر ان ) کے بالوں کا وزن کیا ، ( جو ساتویں روز مونڈے گئے تھے ) پھر ان کے وزن کے برابر چاندی صدقہ کی ۔

1055

Muwatta Imam Malik #1055

Zaeef

[1055] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنْ رَبِیعَۃَ بْنِ أبِی عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِیِّ بْنِ الْحُسَیْنِ، أَ نَّہُ قَالَ : وَزَنَتْ فَاطِمَۃُ بِنْتُ رَسُولِ اللّٰہِ ﷺ شَعَرَ حَسَنٍ وَحُسَیْنٍ، فَتَصَدَّقَتْ بِزِنَتِہِ فِضَّۃً۔

اردو ترجمہ · Urdu

محمد ( باقر رحمہ اللہ ) بن علی ( زین العابدین رحمہ اللہ ) بن حسین رحمہ اللہ سے روایت ہے ، انھوں نے کہا کہ سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہ بنت رسول اللہ ﷺ نے حضرت حسن اور حضرت حسین رضی اللہ عنہ کے بالوں کا وزن کیا اور ان کے وزن کے برابر چاندی صدقہ کی ۔