Muslim99Muslim99

Muwatta Imam Malik · Book 24 · Chapter 310

شکار کے مسائل کی کتاب

مردہ ( جانوروں ) کے چمڑوں کا بیان

3 hadiths in this chapter

1050

Muwatta Imam Malik #1050

Sahih

[1050] حَدَّثَنِی یَحْیَی، عَنْ مَالِکٍ، عَنِ ابْنِ شِہَابٍ، عَنْ عُبَیْدِ اللّٰہِ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عُتْبَۃَ بْنِ مَسْعُودٍ، عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّہُ قَالَ : مَرَّ رَسُولُ اللّٰہِ ﷺ بِشَاۃٍ مَیِّتَۃٍ، کَانَ أَعْطَاہَا مَوْلَاۃً لِمَیْمُونَۃَ زَوْجِ النَّبِیِّ ﷺ فَقَالَ : أَفَلاَ انْتَفَعْتُمْ بِجِلْدِہَا فَقَالُوا : یَا رَسُولَ اللّٰہِ إِنَّہَا مَیْتَۃٌ۔ فَقَالَ رَسُولُ اللّٰہِ ﷺ : إِنَّمَا حُرِّمَ أَکْلُہَا۔

اردو ترجمہ · Urdu

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ ایک مردہ بکری کے پاس سے گزرے جو آپ ﷺ نے اپنی زوجہ محترمہ میمونہ رضی اللہ عنہ کی آزاد کردہ لونڈی کو عطا کی تھی ، تو آپ ﷺ نے فرمایا :’’ تم نے اس کی کھال نفع کیوں نہیں اٹھایا ؟‘‘ لوگوں نے عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول ﷺ ! بے شک یہ تو مردار ہے ، تو آپ ﷺ نے فرمایا :’’ اس کا تو صرف اور صرف کھانا حرام کیا گیا ہے ۔‘‘

1051

Muwatta Imam Malik #1051

Sahih

[1051] وَحَدَّثَنِی مَالِکٌ، عَنْ زَیْدِ بْنِ أَسْلَمَ، عَنِ ابْنِ وَعْلَۃَ الْمِصْرِیِّ، عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ ﷺ قَالَ : إِذَا دُبِغَ الإِہَابُ فَقَدْ طَہُرَ۔

اردو ترجمہ · Urdu

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ بے شک رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ جب کچے چمڑے کو رنگ دیا جائے تو یقیناً وہ پاک ہو جاتا ہے ۔‘‘

1052

Muwatta Imam Malik #1052

Zaeef

[1052] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنْ یَزِیدَ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ قُسَیْطٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ ثَوْبَانَ، عَنْ أُمِّہِ، عَنْ عَائِشَۃَ زَوْجِ النَّبِیِّ ﷺ : أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ ﷺ أَمَرَ أَنْ یُسْتَمْتَعَ بِجُلُودِ الْمَیْتَۃِ إِذَا دُبِغَتْ۔

اردو ترجمہ · Urdu

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا زوجہ رسول اللہ ﷺ سے روایت ہے کہ یقیناً رسول اللہ ﷺ نے حکم فرمایا کہ مردار کے چمڑوں سے فائدہ اٹھایا جائے جس وقت کہ انھیں دباغت دے دی جائے ۔