Muslim99Muslim99

Muwatta Imam Malik · Book 26 · Chapter 313

قربانیوں کے مسائل کی کتاب

ان قربانیوں کا بیان جو ممنوع ہیں

2 hadiths in this chapter

1060

Muwatta Imam Malik #1060

Sahih

[1060] حَدَّثَنِی یَحْیَی، عَنْ مَالِکٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ، عَنْ عُبَیْدِ بْنِ فَیْرُوزٍ، عَنِ الْبَرَائِ بْنِ عَازِبٍ : أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ ﷺ سُئِلَ مَاذَا یُتَّقَی مِنَ الضَّحَایَا ؟ فَأَشَارَ بِیَدِہِ وَقَالَ: أَرْبَعاً وَکَانَ الْبَرَائُ یُشِیرُ بِیَدِہِ وَیَقُولُ : یَدِی أَقْصَرُ مِنْ یَدِ رَسُولِ اللّٰہِ ﷺ : الْعَرْجَائُ الْبَیِّنُ ظَلْعُہَا، وَالْعَوْرَائُ الْبَیِّنُ عَوَرُہَا، وَالْمَرِیضَۃُ الْبَیِّنُ مَرَضُہَا، وَالْعَجْفَائُ الَّتِی لاَ تُنْقِی۔

اردو ترجمہ · Urdu

حضرت براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ بے شک رسول اللہ ﷺ سے سوال کیا گیا کہ کن قربانیوں سے بچا جائے ؟ تو آپ ﷺ نے اپنے ہاتھ مبارک کے ساتھ اشارہ کرتے ہوئے فرمایا :’’ چار ( جانوروں سے ) ‘‘۔ حضرت براء بن عازب رضی اللہ عنہ بھی اپنے ہاتھ کے ساتھ اشارہ فرماتے اور کہتے کہ میرا ہاتھ رسول اللہ ﷺ کے دست مبارک سے چھوٹا ہے یا کم درجے کا ہے ۔ ( آپ ﷺ نے فرمایا : ) ’’ ایسا لنگڑا جانور جس کا لنگڑا پن واضح ہو اور ایسا کانا جانور جس کا کانا پن واضح ہو ، ایسا بیمار جانور جس کی بیماری واضح ہو اور ایسا لاغر کمزور جانور جس ( کی ہڈیوں ) میں گودا نہ ہو ۔‘‘

1061

Muwatta Imam Malik #1061

Sahih

[1061] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنْ نَافِعٍ : أَنَّ عَبْدَ اللّٰہِ بْنَ عُمَرَ کَانَ یَتَّقِی مِنَ الضَّحَایَا وَالْبُدْنِ الَّتِی لَمْ تُسِنَّ، وَالَّتِی نَقَصَ مِنْ خَلْقِہَا۔

اردو ترجمہ · Urdu

نافع رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ ان قربانیوں اور ہدی کے اونٹوں سے بچتے تھے جو دو دانتے نہ ہوتے تھے اور جن کی خلقت میں نقص ہوتا تھا ۔