Muslim99Muslim99

Muwatta Imam Malik · Book 24 · Chapter 306

شکار کے مسائل کی کتاب

اس شکار کو نہ کھانے کا بیان جسے نوکدار لکڑی اور پتھر ( نکر سے ) قتل کریں

3 hadiths in this chapter

1038

Muwatta Imam Malik #1038

Sahih

[1038] حَدَّثَنِی یَحْیَی، عَنْ مَالِکٍ، عَنْ نَافِعٍ، أَ نَّہُ قَالَ : رَمَیْتُ طَائِرَیْنِ بِحَجَرٍ وَأَنَا بِالْجُرْفِ، فَأَصَبْتُہُمَا، فَأَمَّا أَحَدُہُمَا فَمَاتَ، فَطَرَحَہُ عَبْدُ اللّٰہِ بْنُ عُمَرَ، وَأَمَّا الآخَرُ فَذَہَبَ عَبْدُ اللّٰہِ بْنُ عُمَرَ یُذَکِّیہِ بِقَدُومٍ، فَمَاتَ قَبْلَ أَنْ یُذَکِّیَہُ، فَطَرَحَہُ عَبْدُ اللّٰہِ أَیْضاً۔

اردو ترجمہ · Urdu

نافع رحمہ اللہ سے روایت ہے ، کہتے ہیں کہ میں نے دو پرندوں پر ایک پتھر پھینکا ، اس حال میں کہ میں ( مدینہ کے مقام ) جُرُف پر تھا ، میں نے ان دونوں کو ( پتھر سے ) شکار کر لیا ، ان میں سے ایک مر گیا تو حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ نے اُسے پھینک دیا ، رہا دوسرا ( پرندہ جو ابھی زندہ تھا ) ، حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ اسے تیشے ( بسولے ) سے ذبح کرنے لگے تو وہ بھی مر گیا پہلے اس سے کہ وہ اُسے ذبح کرتے ، چنانچہ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ نے اُسے بھی پھینک دیا ۔

1039

Muwatta Imam Malik #1039

Zaeef

[1039] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، أَ نَّہُ بَلَغَہُ، أَنَّ الْقَاسِمَ بْنَ مُحَمَّدٍ کَانَ یَکْرَہُ مَا قَتَلَ الْمِعْرَاضُ وَالْبُنْدُقَۃُ۔

اردو ترجمہ · Urdu

امام مالک رحمہ اللہ کو یہ خبر پہنچی کہ بے شک قاسم بن محمد رحمہ اللہ اس شکار کو ناپسند کرتے تھے جسے معراض اور مٹی کے سخت روڑا نے مارا ہوتا ۔

1040

Muwatta Imam Malik #1040

Zaeef

[1040] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، أَ نَّہُ بَلَغَہُ : أَنَّ سَعِیدَ بْنَ الْمُسَیَّبِ کَانَ یَکْرَہُ أَنْ تُقْتَلَ الإِنْسِیَّۃُ، بِمَا یُقْتَلُ بِہِ الصَّیْدُ مِنَ الرَّمْی وَأَشْبَاہِہِ۔

اردو ترجمہ · Urdu

امام مالک رحمہ اللہ کو یہ خبر پہنچی کہ بے شک سعید بن مسیب رحمہ اللہ یہ ناپسند کرتے تھے کہ انسانوں سے مانوس ( پالتو گھریلو ) جانوروں کو اس چیز کے ساتھ قتل کیا جائے جس سے شکار کو مارا جاتا ہے ، مثلاً تیر اندازی اور اس جیسی دوسری چیزیں ۔