Muslim99Muslim99

Muwatta Imam Malik · Book 23 · Chapter 305

ذبح کے مسائل کی کتاب

ذبیحے کے پیٹ میں موجود بچے کے ذبح کا بیان

2 hadiths in this chapter

1036

Muwatta Imam Malik #1036

Sahih

[1036] حَدَّثَنِی یَحْیَی، عَنْ مَالِکٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عُمَرَ، أَ نَّہُ کَانَ یَقُولُ : إِذَا نُحِرَتِ النَّاقَۃُ، فَذَکَاۃُ مَا فِی بَطْنِہَا فِی َکَاتِہَا، إِذَا کَانَ قَدْ تَمَّ خَلْقُہُ، وَنَبَتَ شَعَرُہُ، فَإِذَا خَرَجَ مِنْ بَطْنِ أُمِّہِ ذُبِحَ، حَتَّی یَخْرُجَ الدَّمُ مِنْ جَوْفِہِ۔

اردو ترجمہ · Urdu

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، وہ فرمایا کرتے تھے کہ جب اونٹنی کو نحر ( قربان ) کر دیا جائے تو اس کے پیٹ کے بچے کا ذبح اس ( کی ماں ) کا ذبح ہونا ہی ہے ، جس وقت کہ اس بچے کی تخلیق ( جسمانی بناوٹ ) پوری ہو چکی ہو اور اس کے بال اُگ چکے ہوں ، پھر جب وہ بچہ اپنی ماں کے پیٹ سے ( زندہ سلامت ) نکل آئے تو اُسے ذبح کیا جائے گا یہاں تک کہ اس کے پیٹ سے خون نکل آئے ۔

1037

Muwatta Imam Malik #1037

Sahih

[1037] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنْ یَزِیدَ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ قُسَیْطٍ اللَّیْثِیِّ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ، أَ نَّہُ کَانَ یَقُولُ : ذَکَاۃُ مَا فِی بَطْنِ الذَّبِیحَۃِ فِی ذَکَاۃِ أُمِّہِ، إِذَا کَانَ قَدْ تَمَّ خَلْقُہُ وَنَبَتَ شَعَرُہُ۔

اردو ترجمہ · Urdu

سعید بن مسیب رحمہ اللہ سے روایت ہے ، وہ کہا کرتے تھے کہ پیٹ کے بچے کا ذبح کرنا اس کی ماں کے ذبح کرنے میں ہے ، بشرطیکہ اس کی تخلیق مکمل ہو چکی ہو اور اس کے بال اُگ چکے ہوں ۔