Muwatta Imam Malik #1035
[1035] حَدَّثَنِی یَحْیَی، عَنْ مَالِکٍ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ، عَنْ أبِی مُرَّۃَ مَوْلَی عَقِیلِ بْنِ أبِی طَالِبٍ، أَ نَّہُ سَأَلَ أَبَا ہُرَیْرَۃَ عَنْ شَاۃٍ ذُبِحَتْ، فَتَحَرَّکَ بَعْضُہَا، فَأَمَرَہُ أَنْ یَأْکُلَہَا، ثُمَّ سَأَلَ عَنْ ذَلِکَ زَیْدَ بْنَ ثَابِتٍ، فَقَالَ : إِنَّ الْمَیْتَۃَ لَتَتَحَرَّکُ وَنَہَاہُ عَنْ ذَلِکَ۔
اردو ترجمہ · Urdu
ابومُرّہ رحمہ اللہ جو کہ عقیل بن ابی طالب کے آزاد کردہ غلام ہیں ، سے روایت ہے ، انھوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے اس بکری کے متعلق سوال کیا جو ذبح کی گئی تو اس ( کے جسم ) کے کچھ حصے نے حرکت کی ، پس انھوں نے ان کو حکم دیا کہ اُسے کھا لیں ، پھر ابومُرّہ رحمہ اللہ نے حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے پوچھا تو انھوں نے فرمایا کہ بے شک مردہ بھی حرکت کرتا ہے ، انھوں نے ابومُرّہ کو اسے کھانے سے روک دیا ۔