Muslim99Muslim99

Muwatta Imam Malik · Book 23 · Chapter 303

ذبح کے مسائل کی کتاب

ذبح کے اس طریقے کا بیان جو مجبوری کے وقت جائز ہے

5 hadiths in this chapter

1030

Muwatta Imam Malik #1030

Sahih

[1030] حَدَّثَنِی یَحْیَی، عَنْ مَالِکٍ, عَنْ زَیْدِ بْنِ أَسْلَم َ, عَنْ عَطَائِ بْنِ یَسَارٍ: أَنَّ رَجُلاً مِنَ الْأَنْصَارِ مِنْ بَنِی حَارِثَۃَ کَانَ یَرْعَی لِقْحَۃً لَہُ بِأُحُدٍ، فَأَصَابَہَا الْمَوْتُ، فَذَکَّاہَا بِشِظَاظٍ، فَسُئِلَ رَسُولُ اللّٰہِ ﷺ عَنْ ذَلِکَ فَقَالَ : لَیْسَ بِہَا بَأْسٌ، فَکُلُوہَا۔

اردو ترجمہ · Urdu

عطاء بن یسار رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ انصار میں سے بنوحارثہ خاندان کا ایک شخص اپنی دودھ والی اونٹنی کو اُحد پہاڑ کے پاس چرا رہا تھا کہ ( اتنے میں اچانک ) اُسے موت آنے لگی ( اور وہ مرنے کے قریب پہنچ گئی ) تو اُس نے اُسے نوک دار لکڑی ( یا میخ ) کے ساتھ ذبح کر دیا ، پھر اس نے رسول اللہ ﷺ سے اس کے متعلق پوچھا تو آپ ﷺ نے فرمایا :’’ اس میں کوئی حرج نہیں ، تم اُسے کھا لو ۔‘‘

1031

Muwatta Imam Malik #1031

Sahih

[1031] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ رَجُلٍ مِنَ الْأَنْصَارِ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ سَعْدٍ، أَوْ سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ : أَنَّ جَارِیَۃً لِکَعْبِ بْنِ مَالِکٍ کَانَتْ تَرْعَی غَنَماً لَہَا بِسَلْعٍ، فَأُصِیبَتْ شَاۃٌ مِنْہَا، فَأَدْرَکَتْہَا فَذَکَّتْہَا بِحَجَرٍ، فَسُئِلَ رَسُولُ اللّٰہِ ﷺ عَنْ ذَلِکَ فَقَالَ : لاَ بَأْسَ بِہَا فَکُلُوہَا۔

اردو ترجمہ · Urdu

حضرت معاذ بن سعد یا سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت کعب بن مالک رضی اللہ عنہ کی ایک لونڈی ( مدینہ کے ) سَلْع پہاڑ کے پاس حضرت کعب رضی اللہ عنہ کی بکریاں چرا رہی تھی ، اُن میں سے ایک بکری کو موت شروع ہو گئی تو اُس لونڈی نے اُسے ( مرنے سے پہلے ہی ) پا لیا اور اسے ایک ( دھاری دار ) پتھر سے ذبح کر دیا ، پھر رسول اللہ ﷺ سے اس بارے میں پوچھا گیا تو آپ ﷺ نے فرمایا :’’ اس میں کوئی حرج نہیں ہے ، اسے کھا لو ۔‘‘

1032

Muwatta Imam Malik #1032

Sahih

[1032] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنْ ثَوْرِ بْنِ زَیْدٍ الدِّیلِیِّ، عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عَبَّاسٍ : أَ نَّہُ سُئِلَ عَنْ ذَبَائِحِ نَصَارَی الْعَرَبِ ؟ فَقَالَ : لاَ بَأْسَ بِہَا، وَتَلاَ ہَذِہِ الآیَۃَ : {وَمَنْ یَتَوَلَّہُمْ مِنْکُمْ فَإِنَّہُ مِنْہُمْ}۔

اردو ترجمہ · Urdu

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ، ان سے عرب کے عیسائیوں کے ذبح کے متعلق سوال کیا گیا تو انھوں نے فرمایا کہ اس میں کوئی حرج نہیں ہے اور انھوں نے یہ آیت تلاوت فرمائی : { وَمَنْ یَتَوَلَّہُمْ مِنْکُمْ فَإِنَّہُ مِنْہُمْ } [المائدۃ 5 : 51] ’’ اور تم میں سے جو کوئی ان سے ( دلی ) دوستی رکھے گا تو بے شک وہ انھی میں سے ہو گا ۔‘‘

1033

Muwatta Imam Malik #1033

Zaeef

[1033] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، أَ نَّہُ بَلَغَہُ أَنَّ عَبْدَ اللّٰہِ بْنَ عَبَّاسٍ کَانَ یَقُولُ : مَا فَرَی الأَوْدَاجَ فَکُلُوہُ۔

اردو ترجمہ · Urdu

امام مالک رحمہ اللہ کو یہ خبر پہنچی کہ حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ فرمایا کرتے تھے جو چیز ( ذبیحے کی ) رگوں کو کاٹ دے تو اس ( ذبیحے ) کو کھا لو ۔

1034

Muwatta Imam Malik #1034

Sahih

[1034] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ، أَ نَّہُ کَانَ یَقُولُ : مَا ذُبِحَ بِہِ إِذَا بَضَعَ، فَلاَ بَأْسَ بِہِ إِذَا اضْطُرِرْتَ إِلَیْہِ۔

اردو ترجمہ · Urdu

سعید بن مسیب رحمہ اللہ سے روایت ہے ، وہ کہا کرتے تھے کہ جس چیز سے بھی ( جانور کو ) ذبح کیا جائے ، چنانچہ جب وہ ( حلق کی رگوں کو ) کاٹ دے تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے جس وقت کہ تو اس کی طرف مجبور کر دیا جائے ۔