Muslim99Muslim99

Muwatta Imam Malik · Book 23 · Chapter 302

ذبح کے مسائل کی کتاب

ذبیحے پر بِسم اللہ پڑھنے کا بیان

2 hadiths in this chapter

1028

Muwatta Imam Malik #1028

Sahih

[1028] حَدَّثَنِی یَحْیَی عَنْ مَالِکٍ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ، عَنْ أَبِیہِ، أَ نَّہُ قَالَ: سُئِلَ رَسُولُ اللّٰہِ ﷺ فَقِیلَ لَہُ : یَا رَسُولَ اللّٰہِ إِنَّ نَاساً مِنْ أَہْلِ الْبَادِیَۃِ یَأْتُونَنَا بِلُحْمَانٍ وَلاَ نَدْرِی ہَلْ سَمَّوُا اللّٰہَ عَلَیْہَا أَمْ لاَ ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللّٰہِ ﷺ : سَمُّوا اللّٰہَ عَلَیْہَا، ثُمَّ کُلُوہَا۔

اردو ترجمہ · Urdu

ہشام بن عروہ رحمہ اللہ اپنے والد ( عروہ بن زبیر رحمہ اللہ ) سے روایت کرتے ہیں ، انھوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ سے سوال کیا گیا ، آپ ﷺ سے عرض کیا گیا کہ اے اللہ کے رسول ﷺ ! بے شک ( صحرا و جنگل میں رہنے والے ) بدوی لوگوں میں سے کچھ ہمارے پاس ( جانوروں کے ) گوشت لے کر آتے ہیں اور ہم نہیں جانتے کہ انھوں نے ( ذبح کرتے وقت ) ان پر اللہ کا نام لیا تھا یا نہیں ، تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ تم خود ان پر بسم اللہ پڑھ لیا کرو ، پھر انھیں کھا لیا کرو ۔‘‘

1029

Muwatta Imam Malik #1029

Sahih

[1029] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ، أَنَّ عَبْدَ اللّٰہِ بْنَ عَیَّاشِ بْنِ أبِی رَبِیعَۃَ الْمَخْزُومِیَّ أَمَرَ غُلاَماً لَہُ أَنْ یَذْبَحَ ذَبِیحَۃً، فَلَمَّا أَرَادَ أَنْ یَذْبَحَہَا قَالَ لَہُ: سَمِّ اللّٰہَ۔ فَقَالَ لَہُ الْغُلاَمُ : قَدْ سَمَّیْتُ۔ فَقَالَ لَہُ : سَمِّ اللّٰہَ وَیْحَکَ۔ قَالَ لَہُ : قَدْ سَمَّیْتُ اللّٰہَ۔ فَقَالَ لَہُ عَبْدُ اللّٰہِ بْنُ عَیَّاشٍ : وَاللّٰہِ لاَ أَطْعَمُہَا أَبَداً۔

اردو ترجمہ · Urdu

یحیی بن سعید رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ بے شک عبداللہ بن عیاش بن ابی ربیعہ رحمہ اللہ نے اپنے ایک غلام کو حکم دیا کہ وہ ایک جانور ذبح کرے ، چنانچہ جب اس نے اُسے ذبح کرنے کا ارادہ کیا تو وہ اس سے فرمانے لگے کہ بسم اللہ پڑھ لے ، وہ غلام ان سے کہنے لگا کہ میں نام لے چکا ہوں تو عبداللہ ( ذرا غصے سے ) فرمانے لگے کہ تیری ہلاکت ہو ، بسم اللہ پڑھ لے ، تو وہ کہنے لگا کہ میں نے ( اللہ کا ) نام لے لیا ہے تو عبداللہ بن عیاش فرمانے لگے : اللہ کی قسم ! میں اس ذبیحے کو کبھی نہ کھاؤں گا ۔