Muslim99Muslim99

Muwatta Imam Malik · Book 21 · Chapter 293

جہاد کی کتاب

ضرورت کے وقت ایک سے زائد میتوں کو ایک قبر میں دفن کرنے اور وفات مصطفی e کے بعد حضرت ابوبکر t کا آپ e کے وعدے نبھانے کا بیان

2 hadiths in this chapter

1007

Muwatta Imam Malik #1007

Zaeef

[1007] حَدَّثَنِی یَحْیَی، عَنْ مَالِکٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أبِی صَعْصَعَۃَ، أَ نَّہُ بَلَغَہُ، أَنَّ عَمْرَو بْنَ الْجَمُوحِ، وَعَبْدَ اللّٰہِ بْنَ عَمْرٍو الْأَنْصَارِیَّیْنِ، ثُمَّ السُّلَمِیَّیْنِ کَانَا قَدْ حَفَرَ السَّیْلُ قَبْرَہُمَا، وَکَانَ قَبْرُہُمَا مِمَّا یَلِی السَّیْلَ، وَکَانَا فِی قَبْرٍ وَاحِدٍ، وَہُمَا مِمَّنِ اسْتُشْہِدَ یَوْمَ أُحُدٍ، فَحُفِرَ عَنْہُمَا لِیُغَیَّرَا مِنْ مَکَانِہِمَا، فَوُجِدَا لَمْ یَتَغَیَّرَا، کَأَنَّہُمَا مَاتَا بِالأَمْسِ، وَکَانَ أَحَدُہُمَا قَدْ جُرِحَ فَوَضَعَ یَدَہُ عَلَی جُرْحِہِ، فَدُفِنَ وَہُوَ کَذَلِکَ، فَأُمِیطَتْ یَدُہُ عَنْ جُرْحِہِ، ثُمَّ أُرْسِلَتْ، فَرَجَعَتْ کَمَا کَانَتْ، وَکَانَ بَیْنَ أُحُدٍ وَبَیْنَ یَوْمَ حُفِرَ عَنْہُمَا سِتٌّ وَأَرْبَعُونَ سَنَۃً۔

اردو ترجمہ · Urdu

عبدالرحمن ( بن عبداللہ بن عبدالرحمن ) بن ابی صعصعہ رحمہ اللہ سے روایت ہے ، انھیں یہ خبر پہنچی کہ بے شک حضرت عمرو بن جموح اور حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ جو کہ دونوں ہی انصاری صحابی تھے اور بنوسلمہ سے تعلق رکھتے تھے ، دونوں کی قبر کو پانی کے بہاؤ نے کھود ( کر اکھیڑ ) ڈالا تھا ، ان دونوں کی قبر پانی کے بہاؤ والی جانب تھی اور دونوں ایک ہی قبر میں تھے اور وہ دونوں ان لوگوں میں سے تھے جو جنگ احد کے دن شہید کر دیے گئے تھے ، چنانچہ ان دونوں کی قبر کو کھودا گیا تاکہ انھیں ان کی اس جگہ سے ( کہیں اور ) تبدیل ( منتقل ) کر دیا جائے ، تو وہ دونوں اس حال میں پائے گئے کہ ( ان کے جسم ) بالکل ہی متغیر نہیں ہوئے تھے ، یوں لگتا تھا کہ گویا وہ دونوں کل ہی فوت ہوئے ہوں ، ان میں سے ایک ( اپنی شہادت سے قبل ) زخمی ہو گیا تھا اور اس نے اپنا ہاتھ زخم پر رکھ لیا تھا ( اور اسی حالت میں وہ شہید ہوا ) تو اسے اسی حالت میں دفنا دیا گیا ، پھر ( اب قبر سے نکالتے وقت ) اس کا ہاتھ اس کے زخم سے ہٹایا گیا ، پھر چھوڑا گیا تو وہ وہیں لوٹ گیا جہاں تھا اور جنگ احد اور ان کی قبر کھودنے کے دن کے درمیان چھیالیس سال کا عرصہ تھا ۔

1008

Muwatta Imam Malik #1008

Sahih

[1008] حَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنْ رَبِیعَۃَ بْنِ أبِی عَبْدِ الرَّحْمَنِ، أَ نَّہُ قَالَ : قَدِمَ عَلَی أبِی بَکْرٍ الصِّدِّیقِ مَالٌ مِنَ الْبَحْرَیْنِ فَقَالَ : مَنْ کَانَ لَہُ عِنْدَ رَسُولِ اللّٰہِ ﷺ وَأْیٌ, أَوْ عِدَۃٌ فَلْیَأْتِنِی، فَجَائَ ہُ جَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللّٰہِ، فَحَفَنَ لَہُ ثَلاَثَ حَفَنَاتٍ۔

اردو ترجمہ · Urdu

ربیعہ بن ابی عبدالرحمن رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ بے شک حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے پاس بحرین سے مال آیا تو انھوں نے فرمایا : جس کسی کا رسول اللہ ﷺ کے پاس کوئی وعدہ تھا ( آپ ﷺ نے اسے کچھ دینے کا وعدہ کر رکھا تھا لیکن آپ ﷺ پہلے ہی دنیا سے رخصت ہو گئے ) تو وہ ہمارے پاس آ جائے ( ہم اس وعدہ نبوی کو پورا کریں گے ) چنانچہ حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ ان کے پاس آئے تو انھوں نے انھیں تین لپیں بھر کر دیں ۔