Muwatta Imam Malik #975
[975] حَدَّثَنِی یَحْیَی، عَنْ مَالِکٍ، أَ نَّہُ بَلَغَہُ : أَنَّ عَبْداً لِعَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عُمَرَ أَبَقَ، وَأَنَّ فَرَساً لَہُ عَارَ، فَأَصَابَہُمَا الْمُشْرِکُونَ، ثُمَّ غَنِمَہُمَا الْمُسْلِمُونَ، فَرُدَّا عَلَی عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عُمَرَ، وَذَلِکَ قَبْلَ أَنْ تُصِیبَہُمَا الْمَقَاسِمُ۔
اردو ترجمہ · Urdu
امام مالک رحمہ اللہ کو یہ خبر پہنچی کہ بے شک حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کا ایک غلام فرار ہو گیا اور یقیناً اُن کا ایک گھوڑا بھی بھاگ گیا ، سو مشرکین نے ان دونوں کو قابو کر لیا ، پھر مسلمانوں نے ان دونوں کو غنیمت میں پا لیا تو وہ دونوں چیزیں ہی حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کو واپس لوٹا دی گئیں ، اور یہ ( واپس کیا جانا ) مال غنیمت کی تقسیم سے پہلے ہوا ۔