Muwatta Imam Malik #973
[973] حَدَّثَنِی یَحْیَی، عَنْ مَالِکٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عُمَرَ : أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ ﷺ بَعَثَ سَرِیَّۃً فِیہَا عَبْدُ اللّٰہِ بْنُ عُمَرَ قِبَلَ نَجْدٍ، فَغَنِمُوا إِبِلاً کَثِیرَۃً، فَکَانَ سُہْمَانُہُمُ اثْنَیْ عَشَرَ بَعِیراً، أَوْ أَحَدَ عَشَرَ بَعِیراً، وَنُفِّلُوا بَعِیراً بَعِیراً۔
اردو ترجمہ · Urdu
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ بے شک رسول اللہ ﷺ نے نجد کی جانب ایک جہادی دستہ ( بڑے لشکر سے منتخب کر کے ) روانہ فرمایا ، جن میں حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ بھی تھے ، چنانچہ انھوں نے بہت زیادہ اونٹ غنیمت میں حاصل کیے اور ان ( تمام مجاہدین ) کے حصوں میں بارہ بارہ یا گیارہ گیارہ اونٹ آئے اور ان ( منتخب مجاہدین ) کو ایک ایک اونٹ ( نَفَل کے طور پر ) زائد عطا کیا گیا ۔