Muwatta Imam Malik #711
[711] حَدَّثَنِی یَحْیَی، عَنْ مَالِکٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عُمَرَ : أَنَّ رَجُلاً سَأَلَ رَسُولَ اللّٰہِ ﷺ : مَا یَلْبَسُ الْمُحْرِمُ مِنَ الثِّیَابِ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللّٰہِ ﷺ : لَا تَلْبَسُوا الْقُمُصَ، وَلَا الْعَمَائِمَ، وَلَا السَّرَاوِیلَاتِ، وَلَا الْبَرَانِسَ، وَلَا الْخِفَافَ، إِلاَّ أَحَدٌ لَا یَجِدُ نَعْلَیْنِ، فَلْیَلْبَسْ خُفَّیْنِ، وَلْیَقْطَعْہُمَا أَسْفَلَ مِنَ الْکَعْبَیْنِ، وَلَا تَلْبَسُوا مِنَ الثِّیَابِ شَیْئاً مَسَّہُ الزَّعْفَرَانُ وَلَا الْوَرْسُ۔
اردو ترجمہ · Urdu
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے رسول اللہ ﷺ سے سوال کیا کہ حالت احرام والا شخص کپڑوں میں سے کیا کیا پہن سکتا ہے ؟ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ تم ( حالت احرام میں ) نہ قمیض پہنو ، نہ پگڑیاں ، نہ شلواریں ، نہ ٹوپیاں ( اور وہ کوٹ اور جرسی وغیرہ جس کے ساتھ سر ڈھانپنے والا حصہ بھی جڑا ہوا ہو ) اور نہ ہی موزے ( پہنو ) ، مگر وہ شخص جو جوتے نہ پا سکے تو وہ موزے پہن لے اور ( پہننے سے پہلے ) اُنھیں ٹخنوں سے نیچے تک کاٹ لے اور نہ تم کپڑوں میں سے کوئی ایسی چیز پہنو جسے زعفران لگا ہوا ہو اور نہ ہی ( وہ جسے ) ورس لگا ہوا ہو ۔‘‘