Muwatta Imam Malik #142
[142] حَدَّثَنِی یَحْیَی، عَنْ مَالِکٍ، عَنِ ابْنِ شِہَابٍ، عَنِ ابْنِ السَّبَّاقِ، أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ ﷺ قَالَ فِی جُمُعَۃٍ مِنَ الْجُمَعِ : « یَا مَعْشَرَ الْمُسْلِمِینَ، إِنَّ ہَذَا یَوْمٌ جَعَلَہُ اللَّہُ عِیداً فَاغْتَسِلُوا، وَمَنْ کَانَ عِنْدَہُ طِیبٌ، فَلَا یَضُرُّہُ أَنْ یَمَسَّ مِنْہُ، وَعَلَیْکُمْ بِالسِّوَاکِ ۔
اردو ترجمہ · Urdu
عبید بن سباق رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ یقیناً رسول اللہ ﷺ نے جمعوں میں سے کسی جمعہ میں فرمایا :’’ اے مسلمانوں کی جماعت ! بے شک یہ ایسا دن ہے جسے اللہ نے عید بنایا ہے ، ( یہ بار بار لوٹ کر ہمیں خوشی مہیا کرتا ہے ) لہٰذا ( اس میں ) غسل کر لیا کرو اور جس کسی کے پاس خوشبو ہو تو اُسے اس خوشبو میں سے کچھ لگا لینا نقصان نہیں دے گا اور مسواک کو لازم پکڑو ۔‘‘