Muwatta Imam Malik #140
[140] حَدَّثَنِی یَحْیَی، عَنْ مَالِکٍ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ، أَنَّہُ قَالَ : دَخَلَ أعْرَابِیٌّ الْمَسْجِدَ، فَکَشَفَ عَنْ فَرْجِہِ لِیَبُولَ، فَصَاحَ النَّاسُ بِہِ حَتَّی عَلَا الصَّوْتُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ ﷺ : اتْرُکُوہُ فَتَرَکُوہُ، فَبَالَ، ثُمَّ أَمَرَ رَسُولُ اللَّہِ ﷺ بِذَنُوبٍ مِنْ مَائٍ، فَصُبَّ عَلَی ذَلِکَ الْمَکَانِ۔
اردو ترجمہ · Urdu
یحیی بن سعید رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ایک اعرابی ( دیہاتی صحابی رضی اللہ عنہ ) مسجد ( نبوی ) میں داخل ہوا ، اس نے اپنے ستر سے کپڑا ہٹایا تاکہ پیشاب کر لے ، ( یہ دیکھتے ہی ) لوگ اس پر ( یعنی اس کے درپے ہو کر ) چیخنے لگے ، یہاں تک کہ ( لوگوں کی ) آواز بلند ہو گئی ، تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ اُسے چھوڑ دو ‘‘ تو لوگوں نے اُسے ( ٹوکنا اور روکنا ) چھوڑ دیا ، چنانچہ اُس نے پیشاب کر لیا ، پھر رسول اللہ ﷺ نے پانی کا ایک ڈول لانے کا حکم دیا ، پھر اُسے اُس ( پیشاب والی ) جگہ پر بہا دیا گیا ۔