Muwatta Imam Malik #133
[133] حَدَّثَنِی یَحْیَی، عَنْ مَالِکٍ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ، عَنْ أَبِیہِ، عَنْ عَائِشَۃَ زَوْجِ النَّبِیِّ ﷺ ، أَنَّہَا قَالَتْ : قَالَتْ فَاطِمَۃُ بِنْتُ أبِی حُبَیْشٍ : یَا رَسُولَ اللَّہِ إنِّی لَا أَطْہُرُ، أَفَأَدَعُ الصَّلَاۃَ ؟ فَقَالَ لَہَا رَسُولُ اللَّہِ ﷺ : « إِنَّمَا ذَلِکِ عِرْقٌ وَلَیْسَتْ بِالْحَیْضَۃِ، فَإِذَا أَقْبَلَتِ الْحَیْضَۃُ فَاتْرُکیِ الصَّلَاۃَ، فَإِذَا ذَہَبَ قَدْرُہَا فَاغْسِلِی الدَّمَ عَنْکِ وَصَلِّی۔
اردو ترجمہ · Urdu
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ حضرت فاطمہ بنت ابی حبیش رضی اللہ عنہا نے عرض کیا : اے اللہ کے رسول ! یقیناً میں تو پاک ہی نہیں ہوتی ، ( ہر وقت خون آتا ہی رہتا ہے ) تو کیا میں نماز کو بھی ( ہمیشہ کے لیے ) چھوڑے رکھوں ؟ تو رسول اللہ ﷺ نے اس سے فرمایا :’’ بے شک یہ تو صرف اور صرف ایک رگ ( کا خون ) ہے اور حیض نہیں ہے ( بلکہ استحاضہ ہے ، ) تو جب ( استحاضہ کے دوران ) حیض کا خون ( بھی ) آ جائے تو نماز کو چھوڑ دے ، پھر جب خونِ حیض کی مدت گزر جائے تو اپنے جسم سے اس خون کو دھو ڈال اور ( غسلِ حیض کر کے ) نماز پڑھ ۔‘‘