Muslim99Muslim99

Muwatta Imam Malik · Book 2 · Chapter 36

طہارت (کے مسائل) کی کتاب

حیض کے متفرق مسائل کا بیان

4 hadiths in this chapter

129

Muwatta Imam Malik #129

Sahih

[129] حَدَّثَنِی یَحْیَی، عَنْ مَالِکٍ، أَنَّہُ بَلَغَہُ، أَنَّ عَائِشَۃَ زَوْجَ النَّبِیِّ ﷺ قَالَتْ: فِی الْمَرْأَۃِ الْحَامِلِ تَرَی الدَّمَ أَنَّہَا تَدَعُ الصَّلَاۃَ۔

اردو ترجمہ · Urdu

امام مالک رحمہ اللہ کو یہ خبر پہنچی کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے اس حاملہ عورت کے متعلق جو خون دیکھے ، فرمایا : یقیناً وہ نماز چھوڑ دے گی ۔

130

Muwatta Imam Malik #130

Sahih

[130] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ : أَنَّہُ سَأَلَ ابْنَ شِہَابٍ عَنِ الْمَرْأَۃِ الْحَامِلِ تَرَی الدَّمَ؟ قَالَ : تَکُفُّ عَنِ الصَّلَاۃِ۔

اردو ترجمہ · Urdu

امام مالک رحمہ اللہ نے ابن شہاب زہری رحمہ اللہ سے اُس حاملہ عورت کے متعلق سوال کیا جو خون دیکھتی ہے تو انھوں نے کہا کہ وہ نماز سے رُک جائے ۔

131

Muwatta Imam Malik #131

Sahih

[131] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ، عَنْ أَبِیہِ، عَنْ عَائِشَۃَ زَوْجِ النَّبِیِّ ﷺ ، أَنَّہَا قَالَتْ : کُنْتُ أُرَجِّلُ رَأْسَ رَسُولِ اللَّہِ ﷺ وَأَنَا حَائِضٌ۔

اردو ترجمہ · Urdu

زوجۂ پیغمبر ﷺ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے ، کہتی ہیں کہ میں رسول اللہ ﷺ کے سر مبارک میں کنگھی کیا کرتی تھی حالانکہ ( اس وقت ) میں حیض سے ہوتی تھی ۔

132

Muwatta Imam Malik #132

Sahih

[132] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ، عَنْ أَبِیہِ، عَنْ فَاطِمَۃَ بِنْتِ الْمُنْذِرِ بْنِ الزُّبَیْرِ، عَنْ أَسْمَائَ بِنْتِ أبِی بَکْرٍ الصِّدِّیقِ، أَنَّہَا قَالَتْ : سَأَلَتِ امْرَأَۃٌ رَسُولَ اللَّہِ ﷺ ، فَقَالَتْ : أَرَأَیْتَ إِحْدَانَا إِذَا أَصَابَ ثَوْبَہَا الدَّمُ مِنَ الْحَیْضَۃِ، کَیْفَ تَصْنَعُ فِیہِ ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ ﷺ : إِذَا أَصَابَ ثَوْبَ إِحْدَاکُنَّ الدَّمُ مِنَ الْحَیْضَۃِ فَلْتَقْرُصْہُ، ثُمَّ لِتَنْضَحْہُ بِالْمَائِ، ثُمَّ لِتُصَلِّی فِیہِ۔

اردو ترجمہ · Urdu

حضرت اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ایک عورت نے رسول اللہ ﷺ سے سوال کیا کہ آپ ہمیں بتائیے کہ ہم میں سے کسی عورت کے کپڑے کو جب حیض کا خون لگ جائے تو وہ کیا کرے ؟ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : جب تم میں سے کسی کے کپڑے کو حیض کا خون پہنچ جائے تو اُسے چاہیے کہ اُسے مل دے ، پھر اسے پانی سے دھو ڈالے ، پھر اُس ( کپڑے ہی ) میں نماز پڑھ لے ۔