Muslim99Muslim99

Muwatta Imam Malik · Book 2 · Chapter 34

طہارت (کے مسائل) کی کتاب

اس کام کا بیان جو مرد کے لیے اپنی بیوی سے کرنا جائز ہے جبکہ وہ حالت حیض میں ہو

4 hadiths in this chapter

123

Muwatta Imam Malik #123

Sahih

[123] حَدَّثَنِی یَحْیَی، عَنْ مَالِکٍ، عَنْ زَیْدِ بْنِ أَسْلَمَ : أَنَّ رَجُلاً سَأَلَ رَسُولَ اللَّہِ ﷺ فَقَالَ : مَا یَحِلُّ لِی مِنِ امْرَأَتِی وَہِیَ حَائِضٌ ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ ﷺ : « لِتَشُدَّ عَلَیْہَا إِزَارَہَا، ثُمَّ شَأْنَکَ بِأَعْلَاہَا۔

اردو ترجمہ · Urdu

زید بن اسلم رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے رسول اللہ ﷺ سے سوال کیا اور کہا کہ میرے لیے میری بیوی سے کیا جائز ہے جس وقت وہ حیض سے ہو ؟ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : اُسے چاہیے کہ وہ اپنے اوپر اپنا تہبند مضبوطی سے باندھ لے ، پھر تیرے لیے اس کے اوپر اوپر ( لذت اٹھانا ) جائز ہے ۔‘‘

124

Muwatta Imam Malik #124

Sahih

[124] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنْ رَبِیعَۃَ بْنِ أبِی عَبْدِ الرَّحْمَنِ: أَنَّ عَائِشَۃَ زَوْجَ النَّبِیِّ ﷺ کَانَتْ مُضْطَجِعَۃً مَعَ رَسُولِ اللَّہِ ﷺ فِی ثَوْبٍ وَاحِدٍ، وَأَنَّہَا قَدْ وَثَبَتْ وَثْبَۃً شَدِیدَۃً، فَقَالَ لَہَا رَسُولُ اللَّہِ ﷺ : « مَا لَکِ لَعَلَّکِ نَفِسْتِ؟ یَعْنِی الْحَیْضَۃَ۔ فَقَالَتْ : نَعَمْ۔ قَالَ : شُدِّی عَلَی نَفْسِکِ إِزَارَکِ، ثُمَّ عُودِی إِلَی مَضْجَعِکِ

اردو ترجمہ · Urdu

ربیعہ بن ابی عبدالرحمن رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ بے شک زوجۂ رسول ﷺ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا رسول اللہ ﷺ کے ساتھ ایک ہی کپڑے میں لپٹی ہوئی تھی ، ( کہ اچانک ) وہ بہت تیزی سے کود کر اُٹھیں ، تو رسول اللہ ﷺ نے ان سے فرمایا :’’ تجھے کیا ہوا ، لگتا ہے کہ تمھیں حیض آ گیا ہے ؟‘‘ انھوں نے عرض کیا کہ جی ہاں ، تو آپ ﷺ نے فرمایا :’’ اپنا تہبند اپنے اوپر باندھ لو اور پھر اپنے بستر کی طرف لوٹ آؤ ۔‘‘

125

Muwatta Imam Malik #125

Sahih

[125] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنْ نَافِعٍ : أَنَّ عُبَیْدَ اللَّہِ بْنَ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عُمَرَ، أَرْسَلَ إِلَی عَائِشَۃَ یَسْأَلُہَا، ہَلْ یُبَاشِرُ الرَّجُلُ امْرَأَتَہُ وَہِیَ حَائِضٌ، فَقَالَتْ لِتَشُدَّ إِزَارَہَا عَلَی أَسْفَلِہَا، ثُمَّ یُبَاشِرُہَا إِنْ شَائَ۔

اردو ترجمہ · Urdu

نافع رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ عبید اللہ رحمہ اللہ بن عبداللہ بن عمر نے زوجۂ رسول ﷺ اُم المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا کی طرف ( پیغام ) بھیجا ، وہ اُن سے یہ سوال کر رہے تھے کہ کیا مرد اپنی بیوی کے ساتھ اس کی حالت حیض میں مباشرت کر سکتا ہے ؟ تو انھوں نے جواب دیا کہ عورت کو چاہیے کہ اپنے نچلے بدن پر ازار باندھ لے ، پھر اگر خاوند چاہے تو اس سے مباشرت کر لے ۔

126

Muwatta Imam Malik #126

Sahih

[126] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، أَنَّہُ بَلَغَہُ، أَنَّ سَالِمَ بْنَ عَبْدِ اللَّہِ وَسُلَیْمَانَ بْنَ یَسَارٍ سُئِلَا عَنِ الْحَائِضِ، ہَلْ یُصِیبُہَا زَوْجُہَا إِذَا رَأَتِ الطُّہْرَ قَبْلَ أَنْ تَغْتَسِلَ ؟ فَقَالَا: لَا حَتَّی تَغْتَسِلَ۔

اردو ترجمہ · Urdu

امام مالک رحمہ اللہ کو یہ خبر پہنچی کہ سالم بن عبداللہ رحمہ اللہ اور سلیمان بن یسار رحمہ اللہ دونوں سے حیض میں مبتلا عورت کے متعلق سوال کیا گیا کہ جب وہ حالتِ طہر کو دیکھ لے ( حیض سے فارغ ہو کر پاک ہو جائے ) تو کیا اُس کا خاوند اُس کے غسل حیض کرنے سے قبل اُس سے جماع کر سکتا ہے ؟ تو دونوں نے کہا کہ نہیں ( کر سکتا ) ، یہاں تک کہ وہ غسل کر لے ۔