Muwatta Imam Malik #120
[120] حَدَّثَنِی یَحْیَی، عَنْ مَالِکٍ، عَنْ نَافِعٍ: أَنَّہُ أَقْبَلَ ہُوَ وَعَبْدُ اللَّہِ بْنُ عُمَرَ مِنَ الْجُرُفِ، حَتَّی إِذَا کَانَا بِالْمِرْبَدِ، نَزَلَ عَبْدُ اللَّہِ فَتَیَمَّمَ صَعِیدًاطَیِّبًا، فَمَسَحَ وَجْہَہُ وَیَدَیْہِ إِلَی الْمِرْفَقَیْنِ، ثُمَّ صَلَّی۔
اردو ترجمہ · Urdu
نافع رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ وہ اور ( اُن کے آقا ) حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما جُرُف نامی جگہ ( میں اپنی زمین ) سے واپس آئے ، حتیٰ کہ جب وہ دونوں مربد ( بکریوں کے ایک مشہور باڑے کے مقام ) پر پہنچے تو حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نیچے اترے ، پھر انھوں نے پاکیزہ مٹی سے تیمم کیا ( اس طرح کہ اُس پر ہاتھ مار کر ) اپنے چہرے پر اور کہنیوں تک اپنے ہاتھوں کا مسح کر لیا ، پھر نماز پڑھ لی ۔