Muwatta Imam Malik #114
[114] حَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنِ ابْنِ شِہَابٍ، عَنْ عُرْوَۃَ بْنِ الزُّبَیْرِ, أَنَّ أُمَّ سُلَیْمٍ قَالَتْ لِرَسُولِ اللَّہِ ﷺ : الْمَرْأَۃُ تَرَی فِی الْمَنَامِ مِثْلَ مَا یَرَی الرَّجُلُ، أَتَغْتَسِلُ؟ فَقَالَ لَہَا رَسُولُ اللَّہِ ﷺ : نَعَمْ فَلْتَغْتَسِلْ۔ فَقَالَتْ لَہَا عَائِشَۃُ : أُفٍّ لَکِ، وَہَلْ تَرَی ذَلِکَ الْمَرْأَۃُ, فَقَالَ لَہَا رَسُولُ اللَّہِ ﷺ : « تَرِبَتْ یَمِینُکِ، وَمِنْ أَیْنَ یَکُونُ الشَّبَہُ
اردو ترجمہ · Urdu
عروہ بن زبیر رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ حضرت اُم سلیم رضی اللہ عنہا نے رسول اللہ ﷺ سے عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول ! وہ عورت جو نیند میں وہی کچھ دیکھے جو مرد دیکھتا ہے ، کیا وہ غسل کرے گی ؟ تو رسول اللہ ﷺ نے اُسے فرمایا :’’ ہاں اُسے چاہیے کہ وہ غسل کرے ۔‘‘ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے حضرتِ اُم سلیم رضی اللہ عنہا سے کہا : تجھ پر افسوس ! ( کیسی ناممکن چیز کا سوال کر کے عورتوں کو رسوا کر رہی ہو ، ) بھلا ، کیا عورت بھی اسے دیکھتی ہے ( اور کیا اُسے بھی احتلام ہو سکتا ہے ) ؟ تو رسول اللہ ﷺ نے عائشہ رضی اللہ عنہا کو ( پیار سے ہلکی سی زجر کے انداز میں ) فرمایا : تیرا داہنا ہاتھ خاک آلود ہو ، اور ( اگر عورت میں منی نہ ہو تو پھر ) کہاں سے ( بچے کی ماں کے ساتھ ) مشابہت ہوتی ہے ؟‘‘