Muslim99Muslim99

Muwatta Imam Malik · Book 2 · Chapter 27

طہارت (کے مسائل) کی کتاب

جنبی شخص کے وضو کا بیان جب کہ وہ غسل کرنے سے پہلے سونے کا یا کھانے کا ارادہ کرے

3 hadiths in this chapter

106

Muwatta Imam Malik #106

Sahih

[106] حَدَّثَنِی یَحْیَی، عَنْ مَالِکٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ دِینَارٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عُمَرَ، أَنَّہُ قَالَ : ذَکَرَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ لِرَسُولِ اللَّہِ ﷺ أَنَّہُ تُصِیبُہُ جَنَابَۃٌ مِنَ اللَّیْلِ، فَقَالَ لَہُ رَسُولُ اللَّہ : تَوَضَّأْ وَاغْسِلْ ذَکَرَکَ، ثُمَّ نَمْ

اردو ترجمہ · Urdu

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ ﷺ کے سامنے تذکرہ کیا کہ انھیں رات کے وقت جنابت لاحق ہوتی ہے تو رسول اللہ ﷺ نے اُن سے فرمایا :’’ وضو کر لو اور اپنے عضو کو دھو لو ، پھر سو جاؤ ۔‘‘

107

Muwatta Imam Malik #107

Sahih

[107] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ، عَنْ أَبِیہِ، عَنْ عَائِشَۃَ زَوْجِ النَّبِیِّ ﷺ ، أَنَّہَا کَانَتْ تَقُولُ : إِذَا أَصَابَ أَحَدُکُمُ الْمَرْأَۃَ، ثُمَّ أَرَادَ أَنْ یَنَامَ قَبْلَ أَنْ یَغْتَسِلَ، فَلَا یَنَمْ حَتَّی یَتَوَضَّأَ وُضُوئَ ہُ لِلصَّلَاۃِ۔

اردو ترجمہ · Urdu

حضرت عائشہ زوجۂ پیغمبر ﷺ سے روایت ہے ، وہ کہا کرتی تھیں کہ جب تم میں سے کوئی شخص اپنی بیوی سے مباشرت کرے ، پھر غسل کرنے سے پہلے سونا چاہے تو نہ سوئے یہاں تک کہ نماز کے وضو جیسا وضو کر لے ۔

108

Muwatta Imam Malik #108

Sahih

[108] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنْ نَافِعٍ، أَنَّ عَبْدَ اللَّہِ بْنَ عُمَرَ کَانَ إِذَا أَرَادَ أَنْ یَنَامَ أَوْ یَطْعَمَ، وَہُوَ جُنُبٌ، غَسَلَ وَجْہَہُ وَیَدَیْہِ إِلَی الْمِرْفَقَیْنِ، وَمَسَحَ بِرَأْسِہِ، ثُمَّ طَعِمَ أَوْ نَامَ.

اردو ترجمہ · Urdu

نافع رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما جب حالتِ جنابت میں سونے یا کھانے کا ارادہ کرتے تو اپنے چہرے کو اور ہاتھوں کو کہنیوں سمیت دھو لیتے اور سر کا مسح کر لیتے پھر کھا لیتے یا سو جاتے ۔