Muslim99Muslim99

Muwatta Imam Malik · Book 2 · Chapter 26

طہارت (کے مسائل) کی کتاب

جب مرد و عورت کے مقامِ ختنہ باہم مل جائیں تو اسی سے غسل واجب ہونے کا بیان

5 hadiths in this chapter

101

Muwatta Imam Malik #101

Sahih

[101] حَدَّثَنِی یَحْیَی، عَنْ مَالِکٍ، عَنِ ابْنِ شِہَابٍ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ : أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ وَعُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ وَعَائِشَۃَ زَوْجَ النَّبِیِّ ﷺ کَانُوا یَقُولُونَ : إِذَا مَسَّ الْخِتَانُ الْخِتَانَ فَقَدْ وَجَبَ الْغُسْلُ۔

اردو ترجمہ · Urdu

سعید بن مسیب رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ بلاشبہ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ ، حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ اور حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا یہی فرمایا کرتے تھے کہ جب ختنہ ختنے کو چھو لے تو یقیناً غسل واجب ہو گیا ۔

102

Muwatta Imam Malik #102

Sahih

[102] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنْ أبِی النَّضْرِ مَوْلَی عُمَرَ بْنِ عُبَیْدِ اللَّہِ، عَنْ أَبِی سَلَمَۃَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ، أَنَّہُ قَالَ : سَأَلْتُ عَائِشَۃَ زَوْجَ النَّبِیِّ ﷺ مَا یُوجِبُ الْغُسْلَ، فَقَالَتْ : ہَلْ تَدْرِی مَا مَثَلُکَ یَا أَبَا سَلَمَۃَ، مَثَلُ الْفَرُّوجِ یَسْمَعُ الدِّیَکَۃَ تَصْرُخُ، فَیَصْرُخُ مَعَہَا، إِذَا جَاوَزَ الْخِتَانُ الْخِتَانَ فَقَدْ وَجَبَ الْغُسْلُ۔

اردو ترجمہ · Urdu

ابو سلمہ بن عبدالرحمن بن عوف سے روایت ہے کہ انھوں نے زوجۂ رسول ﷺ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے سوال کیا کہ کون سی چیز غسل کو واجب کرتی ہے ؟ تو انھوں نے کہا : اے ابو سلمہ ! کیا تم جانتے ہو کہ تمہاری مثال کیا ہے ؟ تیری مثال اس چوزے جیسی ہے جو مرغ کو چیختے ہوئے ( بانگ دیتے ہوئے ) سنتا ہے تو اس کے ساتھ چیخنے لگتا ہے ، ( تیرے سوال کا جواب یہ ہے کہ ) جب مرد کا ختنہ عورت کے ختنے سے تجاوز کرے تو غسل یقیناً واجب ہو گیا ۔

103

Muwatta Imam Malik #103

Sahih

[103] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ، أَنَّ أَبَا مُوسَی الأَشْعَرِیَّ أَتَی عَائِشَۃَ زَوْجَ النَّبِیِّ ﷺ فَقَالَ لَہَا : لَقَدْ شَقَّ عَلَیَّ اخْتِلَافُ أَصْحَابِ النَّبِیِّ ﷺ فِی أَمْرٍ، إِنِّی لأُعْظِمُ أَنْ أَسْتَقْبِلَکِ بِہِ، فَقَالَتْ : مَا ہُوَ ؟ مَا کُنْتَ سَائِلاً عَنْہُ أُمَّکَ فَسَلْنِی عَنْہُ ، فَقَالَ : الرَّجُلُ یُصِیبُ أَہْلَہُ، ثُمَّ یُکْسِلُ وَلَا یُنْزِلُ، فَقَالَتْ : إِذَا جَاوَزَ الْخِتَانُ الْخِتَانَ فَقَدْ وَجَبَ الْغُسْلُ. فَقَالَ أَبُو مُوسَی الأَشْعَرِی : لَا أَسْأَلُ عَنْ ہَذَا أَحَداً بَعْدَکِ أَبَداً

اردو ترجمہ · Urdu

سعید بن مسیب رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ حضرت ابو موسیٰ زوجۂ پیغمبر ﷺ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس آئے اور اُن سے کہا کہ اصحابِ رسول رضی اللہ عنہم کا ایک معاملے میں اختلاف مجھ پر بہت سخت گزرا ہے ( اور وہ معاملہ ایسا ہے کہ ) بے شک میں ( اس بات کو ) بہت بڑا سمجھتا ہوں ( اور شرماتا ہوں ) کہ آپ کے سامنے اس کا تذکرہ کروں ، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا کہ وہ کیا ہے ؟ وہ مسئلہ جو تو اپنی ماں سے پوچھ سکتا ہے وہ مجھ سے بھی پوچھ لے ( کیونکہ میں بھی تم سب مومنوں کی ماں ہوں ) ، حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کہنے لگے کہ ایک آدمی اپنی اہلیہ کے پاس جاتا ہے ( اور مباشرت کرتا ہے لیکن ) پھر وہ سست پڑ جاتا ہے اور اُسے انزال نہیں ہوتا ( تو وہ غسل کرے گا یا نہیں ) ؟ تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے جواب دیا کہ جب ختنہ ختنے سے تجاوز کر جائے تو بلاشبہ غسل واجب ہو گیا ، حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ فرمانے لگے کہ میں آپ کے بعد اس مسئلے کے متعلق کسی سے کبھی نہیں پوچھوں گا ۔

104

Muwatta Imam Malik #104

Sahih

[104] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ کَعْبٍ مَوْلَی عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ، أَنَّ مَحْمُودَ بْنَ لَبِیدٍ الْأَنْصَارِیَّ سَأَلَ زَیْدَ بْنَ ثَابِتٍ عَنِ الرَّجُلِ یُصِیبُ أَہْلَہُ، ثُمَّ یُکْسِلُ وَلَا یُنْزِلُ ؟ فَقَالَ زَیْدٌ : یَغْتَسِلُ۔ فَقَالَ لَہُ مَحْمُودٌ : إِنَّ أُبَیَّ بْنَ کَعْبٍ کَانَ لَا یَرَی الْغُسْلَ، فَقَالَ لَہُ زَیْدُ بْنُ ثَابِتٍ : إِنَّ أُبَیَّ بْنَ کَعْبٍ نَزَعَ عَنْ ذَلِکَ قَبْلَ أَنْ یَمُوتَ۔

اردو ترجمہ · Urdu

عبداللہ بن کعب رحمہ اللہ جو حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے آزاد کردہ غلام تھے ، سے روایت ہے کہ حضرت محمود بن لبید رضی اللہ عنہ نے حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے اس شخص کے متعلق سوال کیا جو اپنی بیوی سے مباشرت کرتا ہے ، پھر سست پڑ جاتا ہے اور اُسے انزال نہیں ہوتا ؟ تو حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ وہ غسل کرے گا ، حضرت محمود بن لبید رضی اللہ عنہ عرض کرنے لگے کہ حضرت اُبی بن کعب رضی اللہ عنہ ( اس صورت میں ) غسل کے قائل نہ تھے ، تو حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ نے انھیں بتایا کہ حضرت اُبی بن کعب رضی اللہ عنہ نے اپنی وفات سے قبل اس فتویٰ سے رجوع کر لیا تھا ۔

105

Muwatta Imam Malik #105

Sahih

[105] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنْ نَافِعٍ، أَنَّ عَبْدَ اللَّہِ بْنَ عُمَرَ کَانَ یَقُولُ : إِذَا جَاوَزَ الْخِتَانُ الْخِتَانَ فَقَدْ وَجَبَ الْغُسْلُ۔

اردو ترجمہ · Urdu

نافع رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرمایا کرتے تھے کہ جب ختنہ ختنے سے تجاوز کر جائے تو یقیناً غسل واجب ہو گیا ۔