Muwatta Imam Malik #97
[97] حَدَّثَنِی یَحْیَی، عَنْ مَالِکٍ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ، عَنْ أَبِیہِ، عَنْ عَائِشَۃَ أُمِّ الْمُؤْمِنِینَ: أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ ﷺ کَانَ إِذَا اغْتَسَلَ مِنَ الْجَنَابَۃِ بَدَأَ فَغَسْلِ یَدَیْہِ، ثُمَّ تَوَضَّأَ کَمَا یَتَوَضَّأُ لِلصَّلَاۃِ، ثُمَّ یُدْخِلُ أَصَابِعَہُ فِی الْمَائِ، فَیُخَلِّلُ بِہَا أُصُولَ شَعْرِہِ, ثُمَّ یَصُبُّ عَلَی رَأْسِہِ ثَلَاثَ غَرَفَاتٍ بِیَدَیْہِ، ثُمَّ یُفِیضُ الْمَائَ عَلَی جِلْدِہِ کُلِّہِ۔
اردو ترجمہ · Urdu
اُم المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ بے شک رسول اللہ ﷺ جب غسلِ جنابت کرتے تو اپنے دونوں ہاتھوں کو دھونے سے ابتدا کرتے ، پھر اسی طرح وضو کرتے جس طرح نماز کے لیے کرتے تھے ، پھر اپنی انگلیوں کو پانی میں داخل ( کر کے ان کو تر ) کرتے ، پھر ان ( تر ) انگلیوں کے ساتھ اپنے بالوں کی جڑوں کا خلال کرتے ، پھر اپنے دونوں ہاتھوں سے تین چلو بھر کر اپنے سر مبارک پر ڈالتے ، پھر اپنے سارے جسم پر پانی بہا لیتے ۔