Muslim99Muslim99

Muwatta Imam Malik · Book 2 · Chapter 23

طہارت (کے مسائل) کی کتاب

شرم گاہ کو چھونے سے وضو لازم ہونے کا بیان

6 hadiths in this chapter

88

Muwatta Imam Malik #88

Sahih

[88] حَدَّثَنِی یَحْیَی، عَنْ مَالِکٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ أبِی بَکْرِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ، أَنَّہُ سَمِعَ عُرْوَۃَ بْنَ الزُّبَیْرِ یَقُولُ : دَخَلْتُ عَلَی مَرْوَانَ بْنِ الْحَکَمِ فَتَذَاکَرْنَا مَا یَکُونُ مِنْہُ الْوُضُوئُ، فَقَالَ مَرْوَانُ : وَمِنْ مَسِّ الذَّکَرِ الْوُضُوئُ. فَقَالَ عُرْوَۃُ : مَا عَلِمْتُ ہَذَا. فَقَالَ مَرْوَانُ بْنُ الْحَکَمِ : أَخْبَرَتْنِی بُسْرَۃُ بِنْتُ صَفْوَانَ، أَنَّہَا سَمِعَتْ رَسُولَ اللَّہِ ﷺ یَقُولُ: إِذَا مَسَّ أَحَدُکُمْ ذَکَرَہُ فَلْیَتَوَضَّأْ

اردو ترجمہ · Urdu

عبداللہ بن ابی بکر رحمہ اللہ سے روایت ہے ، انھوں نے عروہ بن زبیر رحمہ اللہ کو یہ کہتے ہوئے سنا کہ میں مروان بن حکم رحمہ اللہ کے پاس گیا ، ہم نے آپس میں اُن چیزوں کا تذکرہ کیا جن سے وضو لازم ہو جاتا ہے ، چنانچہ مروان رحمہ اللہ نے کہا کہ عضو مخصوص کو چھو لینے سے بھی وضو کرنا پڑتا ہے ، عروہ رحمہ اللہ نے کہا کہ مجھے اس کا علم نہیں ہے ، تو مروان رحمہ اللہ بن حکم نے کہا کہ مجھے حضرت بُسرہ بنت صفوان رضی اللہ عنہا نے خبر دی کہ اس نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا تھا :’’ جب تم میں سے کوئی اپنے عضو کو چھو لے تو اسے چاہیے کہ وضو کرے ۔‘‘

89

Muwatta Imam Malik #89

Sahih

[89] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنْ إِسْمَاعِیلَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ سَعْدِ بْنِ أَبِی وَقَّاصٍ, عَنْ مُصْعَبِ بْنِ سَعْدِ بْنِ أبِی وَقَّاصٍ، أَنَّہُ قَالَ : کُنْتُ أُمْسِکُ الْمُصْحَفَ عَلَی سَعْدِ بْنِ أبِی وَقَّاصٍ فَاحْتَکَکْتُ، فَقَالَ سَعْدٌ : لَعَلَّکَ مَسِسْتَ ذَکَرَکَ ؟ قَالَ فَقُلْتُ : نَعَمْ. فَقَالَ : قُمْ فَتَوَضَّأْ، فَقُمْتُ فَتَوَضَّأْتُ، ثُمَّ رَجَعْتُ۔

اردو ترجمہ · Urdu

مصعب رحمہ اللہ بن سعد بن ابی وقاص سے روایت ہے ، کہتے ہیں کہ میں قرآن مجید کا مصحف ( اپنے والد ) حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کے لیے پکڑے رکھتا تھا ، ( میں قرآن پکڑ لیتا اور وہ اس سے دیکھ کر پڑھتے رہتے یا مطلب یہ ہے کہ وہ زبانی پڑھتے اور میں قرآن سے دیکھ کر سنتا رہتا تھا ) تو ( ایک روز ) میں نے خارش کی تو حضرت سعد رضی اللہ عنہ نے پوچھا کہ شاید تم نے اپنے عضو کو چھو لیا ہے ؟ میں نے کہا : جی ہاں ، تو انھوں نے فرمایا : اٹھو ، وضو کرو ، چنانچہ میں اٹھا ، پھر وضو کیا ، پھر واپس لوٹ آیا ۔

90

Muwatta Imam Malik #90

Sahih

[90] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنْ نَافِعٍ ، أَنَّ عَبْدَ اللَّہِ بْنَ عُمَرَ کَانَ یَقُولُ : إِذَا مَسَّ أَحَدُکُمْ ذَکَرَہُ فَقَدْ وَجَبَ عَلَیْہِ الْوُضُوئُ۔

اردو ترجمہ · Urdu

نافع رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرمایا کرتے تھے : جب تم میں سے کوئی اپنے عضو کو چھو لے تو یقیناً اس پر وضو واجب ہو گیا ۔

91

Muwatta Imam Malik #91

Sahih

[91] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ، عَنْ أَبِیہِ, أَنَّہُ کَانَ یَقُولُ : مَنْ مَسَّ ذَکَرَہُ فَقَدْ وَجَبَ عَلَیْہِ الْوُضُوئُ۔

اردو ترجمہ · Urdu

ہشام بن عروہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ان کے والد عروہ بن زبیر رحمہ اللہ فرمایا کرتے تھے : جس نے اپنے عضو کو چھو لیا تو بلاشبہ اس پر وضو واجب ہو گیا ۔

92

Muwatta Imam Malik #92

Sahih

[92] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنِ ابْنِ شِہَابٍ، عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ أَنَّہُ قَالَ: رَأَیْتُ أبِی عَبْدَ اللَّہِ بْنَ عُمَرَ یَغْتَسِلُ، ثُمَّ یَتَوَضَّأُ، فَقُلْتُ لَہُ : یَا أَبَتِ أَمَا یَجْزِیکَ الْغُسْلُ مِنَ الْوُضُوئِ ؟ قَالَ : بَلَی وَلَکِنِّی أَحْیَاناً أَمَسُّ ذَکَرِی فَأَتَوَضَّأُ.

اردو ترجمہ · Urdu

سالم بن عبداللہ رحمہ اللہ سے روایت ہے ، کہتے ہیں کہ میں نے اپنے والد حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کو دیکھا کہ وہ غسل کر رہے تھے ، پھر ( غسل سے فارغ ہو کر ) انھوں نے وضو کیا تو میں نے کہا کہ ابا جان ! کیا آپ کے لیے ( یہ وضو سمیت کیا ہوا ) غسل ( نئے ) وضو سے کفایت نہیں کرتا ؟ تو انھوں نے کہا کہ کیوں نہیں ( غسل ہی کافی ہوتا ہے اور نئے وضو کی ضرورت نہیں ہوتی ) لیکن کبھی کبھار ( غسل کے دوران یا بعد میں ) میرا ہاتھ عضو کو لگ جاتا ہے تو وضو کر لیتا ہوں ۔

93

Muwatta Imam Malik #93

Sahih

[93] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ، أَنَّہُ قَالَ : کُنْتُ مَعَ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عُمَرَ فِی سَفَرٍ، فَرَأَیْتُہُ بَعْدَ أَنْ طَلَعَتِ الشَّمْسُ تَوَضَّأَ، ثُمَّ صَلَّی, قَالَ : فَقُلْتُ لَہُ إِنَّ ہَذِہِ لَصَلَاۃٌ مَا کُنْتَ تُصَلِّیہَا. قَالَ : إِنِّی بَعْدَ أَنْ تَوَضَّأْتُ لِصَلَاۃِ الصُّبْحِ مَسِسْتُ فَرْجِی، ثُمَّ نَسِیتُ أَنْ أَتَوَضَّأَ، فَتَوَضَّأْتُ وَعُدْتُ لِصَلَاتِی۔

اردو ترجمہ · Urdu

سالم بن عبداللہ رحمہ اللہ سے روایت ہے ، کہتے ہیں کہ میں ایک سفر میں ( اپنے والد ) حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے ہمراہ تھا ۔ میں نے ان کو ( ایک دن ) سورج نکلنے کے بعد دیکھا کہ انھوں نے وضو کیا ، پھر نماز پڑھی ، میں نے اُن سے کہا کہ یقیناً یہ ایسی نماز ہے جسے آپ ( پہلے تو ) نہیں پڑھا کرتے تھے ، انھوں نے جواب دیا کہ بے شک نماز فجر کا وضو کر لینے کے بعد میرا ہاتھ شرمگاہ کو لگ گیا تھا ، پھر میں نیا وضو کرنا بھول گیا ، اس لیے میں نے ( اب ) وضو کیا اور اپنی نمازِ ( فجر ) کو لوٹایا ہے ۔