Muslim99Muslim99

Muwatta Imam Malik · Book 2 · Chapter 22

طہارت (کے مسائل) کی کتاب

ودی کے نکلنے سے وضو نہ کرنے کی رخصت کا بیان

2 hadiths in this chapter

86

Muwatta Imam Malik #86

Sahih

[86] حَدَّثَنِی یَحْیَی، عَنْ مَالِکٍ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ، أَنَّہُ سَمِعَہُ وَرَجُلٌ یَسْأَلُہُ فَقَالَ: إنِّی لأَجِدُ الْبَلَلَ وَأَنَا أُصَلِّی، أَفَأَنْصَرِفُ ؟ فَقَالَ لَہُ سَعِیدٌ : لَوْ سَالَ عَلَی فَخِذِی مَا انْصَرَفْتُ حَتَّی أَقْضِیَ صَلَاتِی۔

اردو ترجمہ · Urdu

یحیی بن سعید رحمہ اللہ سے روایت ہے ، انھوں نے کسی شخص کو سعید بن مسیب رحمہ اللہ سے یہ مسئلہ پوچھتے ہوئے سنا کہ میں اُس وقت تری ( عضو سے پانی کو نکلتا ہوا ) محسوس کرتا ہوں جب میں نماز پڑھ رہا ہوتا ہوں تو کیا میں نماز سے نکل جایا کروں ؟ تو سعید بن مسیب رحمہ اللہ نے اُسے جواب دیا کہ اگر یہ تری ( مجھ سے نکل کر ) میری ران پر بھی بہہ نکلے تو میں نماز سے نہیں نکلوں گا یہاں تک کہ میں نماز کو مکمل کر لوں ۔

87

Muwatta Imam Malik #87

Sahih

[87] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنِ الصَّلْتِ بْنِ زُیَیْدٍ، أَنَّہُ قَالَ : سَأَلْتُ سُلَیْمَانَ بْنَ یَسَارٍ عَنِ الْبَلَلِ أَجِدُہُ، فَقَالَ : انْضَحْ مَا تَحْتَ ثَوْبِکَ بِالْمَائِ وَالْہَ عَنْہُ۔

اردو ترجمہ · Urdu

صلت بن زُیَیْد رحمہ اللہ سے روایت ہے کہتے ہیں کہ میں نے سلیمان بن یسار رحمہ اللہ سے اُس تری کے بارے میں پوچھا جسے میں پاتا ہوں ، تو انھوں نے کہا کہ اپنے کپڑے کے نیچے ( یعنی مقامِ ستر پر ، تہبند یا ازار پر ) پانی چھڑک لے اور اس ( تَری کے خیال ) سے غافل ہو جا ( اور اس کی پروا بھی نہ کر ) ۔‘‘