Muslim99Muslim99

Muwatta Imam Malik · Book 2 · Chapter 21

طہارت (کے مسائل) کی کتاب

مذی (نکلنے) سے وضو (کرنے) کا بیان

3 hadiths in this chapter

83

Muwatta Imam Malik #83

Sahih

[83] حَدَّثَنِی یَحْیَی، عَنْ مَالِکٍ، عَنْ أبِی النَّضْرِ مَوْلَی عُمَرَ بْنِ عُبَیْدِ اللَّہِ، عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ یَسَارٍ، عَنِ الْمِقْدَادِ بْنِ الأَسْوَدِ، أَنَّ عَلِیَّ بْنَ أبِی طَالِبٍ أَمَرَہُ أَنْ یَسْأَلَ لَہُ رَسُولَ اللَّہِ ﷺ عَنِ الرَّجُلِ إِذَا دَنَا مِنْ أَہْلِہِ، فَخَرَجَ مِنْہُ الْمَذْیُ مَاذَا عَلَیْہِ، قَالَ عَلِیٌّ : فَإِنَّ عِنْدِی ابْنَۃَ رَسُولِ اللَّہِ ﷺ ، وَأَنَا أَسْتَحْیِی أَنْ أَسْأَلَہُ. قَالَ الْمِقْدَادُ : فَسَأَلْتُ رَسُولَ اللَّہِ ﷺ عَنْ ذَلِکَ فَقَالَ : « إِذَا وَجَدَ ذَلِکَ أَحَدُکُمْ، فَلْیَنْضَحْ فَرْجَہُ بِالْمَائِ وَلْیَتَوَضَّأْ وُضُوئَ ہُ لِلصَّلَاۃِ

اردو ترجمہ · Urdu

حضرت مقداد بن اسود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ نے ان کو حکم دیا کہ وہ اُن کے لیے رسول اللہ ﷺ سے اُس شخص کے متعلق سوال کریں جو اپنی اہلیہ کے قریب ہو تو اس سے مذی نکل آئے ، اس پر کیا لازم ہو گا ؟ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے کہا کہ بے شک رسول اللہ ﷺ کی صاحبزادی میرے نکاح میں ہیں ، اس لیے میں آپ ﷺ سے ( خود براہِ راست ) پوچھنے میں شرم محسوس کرتا ہوں ، حضرت مقداد رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے اس بارے میں سوال کیا تو آپ ﷺ نے فرمایا :’’ جب تم میں سے کوئی اسے پائے تو اسے چاہیے کہ اپنی شرم گاہ کو پانی سے دھو لے اور نماز والے وضو کی طرح وضو کر لے ۔‘‘

84

Muwatta Imam Malik #84

Sahih

[84] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنْ زَیْدِ بْنِ أَسْلَمَ، عَنْ أَبِیہِ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ قَالَ : إنِّی لأَجِدُہُ یَنْحَدِرُ مِنِّی مِثْلَ الْخُرَیْزَۃِ، فَإِذَا وَجَدَ ذَلِکَ أَحَدُکُمْ، فَلْیَغْسِلْ ذَکَرَہُ وَلْیَتَوَضَّأْ وُضُوئَ ہُ لِلصَّلَاۃِ۔ یَعْنِی الْمَذْیَ

اردو ترجمہ · Urdu

زید بن اسلم رحمہ اللہ اپنے والد اسلم رحمہ اللہ سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے کہا : بے شک میں اس ( مذی ) کو یوں محسوس کرتا ہوں کہ وہ مجھ سے اس طرح گرتی ہے جیسے کوئی شفاف اور چمکدار چیز ( بلور کا دانہ وغیرہ ) جب تم میں سے کوئی اسے پائے تو اپنے عضو کو دھو لے اور نماز کے وضو جیسا وضو کر لے ، وہ مذی کو مراد لے رہے تھے ۔

85

Muwatta Imam Malik #85

Zaeef

[85] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنْ زَیْدِ بْنِ أَسْلَمَ، عَنْ جُنْدَبٍ مَوْلَی عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عَیَّاشٍ، أَنَّہُ قَالَ : سَأَلْتُ عَبْدَ اللَّہِ بْنَ عُمَرَ عَنِ الْمَذْیِ، فَقَالَ : إِذَا وَجَدْتَہُ فَاغْسِلْ فَرْجَکَ وَتَوَضَّأْ وُضُوئَ کَ لِلصَّلَاۃِ۔

اردو ترجمہ · Urdu

جندب رحمہ اللہ ، جو کہ عبداللہ بن عیاش رحمہ اللہ کے آزاد کردہ غلام ہیں ، سے روایت ہے کہ انھوں نے حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مذی کے متعلق سوال کیا تو انھوں نے فرمایا : جب تم اسے محسوس کرو تو اپنی شرمگاہ کو دھو لو اور نماز کے وضو جیسا وضو کر لو ۔