Muwatta Imam Malik #81
[81] حَدَّثَنِی یَحْیَی، عَنْ مَالِکٍ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ، عَنْ أَبِیہِ، أَنَّ الْمِسْوَرَ بْنَ مَخْرَمَۃَ أَخْبَرَہُ : أَنَّہُ دَخَلَ عَلَی عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ مِنَ اللَّیْلَۃِ الَّتِی طُعِنَ فِیہَا، فَأَیْقَظَ عُمَرَ لِصَلَاۃِ الصُّبْحِ، فَقَالَ عُمَرُ : نَعَمْ وَلَا حَظَّ فِی الإِسْلَامِ لِمَنْ تَرَکَ الصَّلَاۃَ. فَصَلَّی عُمَرُ وَجُرْحُہُ یَثْعَبُ دَماً
اردو ترجمہ · Urdu
حضرت مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے پاس اُس رات کو گئے جس میں اُنھیں زخمی کر دیا گیا تھا تو انھوں نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو نمازِ فجر کے لیے جگایا ، تو عمر رضی اللہ عنہ کہنے لگے : ہاں ( ٹھیک ہے ) ، اور اسلام میں اُس شخص کا کوئی حصہ نہیں جو نماز کو چھوڑ دے ، پھر حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اس حال میں نماز پڑھی کہ ان کے زخم سے خون بہہ رہا تھا ۔