Muslim99Muslim99

Muwatta Imam Malik · Book 2 · Chapter 18

طہارت (کے مسائل) کی کتاب

اُن روایات کا بیان جو نکسیر پھوٹنے اور قے کے بارے ۔۔

3 hadiths in this chapter

76

Muwatta Imam Malik #76

Sahih

[76] حَدَّثَنِی یَحْیَی، عَنْ مَالِکٍ، عَنْ نَافِعٍ : أَنَّ عَبْدَ اللَّہِ بْنَ عُمَرَ کَانَ إِذَا رَعَفَ انْصَرَفَ فَتَوَضَّأَ، ثُمَّ رَجَعَ فَبَنَی وَلَمْ یَتَکَلَّمْ۔

اردو ترجمہ · Urdu

نافع رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کی جب نکسیر پھوٹتی تو ( نماز وہیں چھوڑ کر ) چلے جاتے ، پھر وضو کرتے ، پھر واپس آتے ، پھر ( گزشتہ نماز پر ) بنیاد رکھتے ( اور باقی ماندہ نماز پوری کرتے اور اس دورانیے میں ) وہ گفتگو نہیں کرتے تھے ۔

77

Muwatta Imam Malik #77

Zaeef

[77] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، أَنَّہُ بَلَغَہُ أَنَّ عَبْدَ اللَّہِ بْنَ عَبَّاسٍ کَانَ یَرْعُفُ، فَیَخْرُجُ فَیَغْسِلُ الدَّمَ عَنْہُ، ثُمَّ یَرْجِعُ فَیَبْنِی عَلَی مَا قَدْ صَلَّی۔

اردو ترجمہ · Urdu

امام مالک رحمہ اللہ کو یہ خبر پہنچی کہ حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کی نکسیر پھوٹتی تو وہ باہر چلے جاتے ، پھر ( صرف ) خون صاف کرتے ، پھر ( بغیر وضو کیے ) واپس آ جاتے اور جو نماز وہ پہلے پڑھ چکے ہوتے اُس پر بنیاد رکھتے ( اور باقی ماندہ نماز پوری کر لیتے ) ۔

78

Muwatta Imam Malik #78

Sahih

[78] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنْ یَزِیدَ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ قُسَیْطٍ اللَّیْثِیِّ : أَنَّہُ رَأَی سَعِیدَ بْنَ الْمُسَیَّبِ رَعَفَ وَہُوَ یُصَلِّی، فَأَتَی حُجْرَۃَ أُمِّ سَلَمَۃَ زَوْجِ النَّبِیِّ ﷺ ، فَأُتِیَ بِوَضُوئٍ فَتَوَضَّأَ، ثُمَّ رَجَعَ فَبَنَی عَلَی مَا قَدْ صَلَّی۔

اردو ترجمہ · Urdu

یزید بن عبداللہ بن قُسیط لیثی رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ انھوں نے دیکھا کہ سعید بن مسیب رحمہ اللہ کی نکسیر اس حال میں پھوٹ گئی جب وہ نماز پڑھ رہے تھے ، چنانچہ وہ زوجۂ رسول ﷺ سیدہ اُمِ سلمہ رضی اللہ عنہا کے حجرے کے پاس آئے ، ان کے پاس وضو والا پانی لایا گیا ، تو انھوں نے وضو کیا ، پھر واپس چلے گئے اور جو نماز پہلے پڑھ چکے تھے ، اُسی پر ( باقی ماندہ نماز کی ) بنا کر لی ۔