Muslim99Muslim99

Muwatta Imam Malik · Book 2 · Chapter 14

طہارت (کے مسائل) کی کتاب

وضو کے متفرق مسائل کا بیان

10 hadiths in this chapter

56

Muwatta Imam Malik #56

Sahih

[56] حَدَّثَنِی یَحْیَی عَنْ مَالِکٍ عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ عَنْ أَبِیہِ أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ ﷺ سُئِلَ عَنْ الاِسْتِطَابَۃِ فَقَالَ ((أَوَلَا یَجِدُ أَحَدُکُمْ ثَلَاثَۃَ أَحْجَارٍ))

اردو ترجمہ · Urdu

ہشام بن عروہ رحمہ اللہ اپنے والد عروہ رحمہ اللہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ سے استنجاء کرنے کے بارے میں سوال کیا گیا تو آپ ﷺ نے فرمایا :’’ کیا تم میں سے کوئی تین پتھر ( ڈھیلے ) نہیں پاتا ۔‘‘

57

Muwatta Imam Malik #57

Sahih

[57] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ عَنِ الْعَلَائِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِیہِ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ ﷺ خَرَجَ إِلَی الْمَقْبُرَۃِ فَقَالَ: ((السَّلَامُ عَلَیْکُمْ دَارَ قَوْمٍ مُؤْمِنِینَ وَإِنَّا إِنْ شَائَ اللّٰہُ بِکُمْ لَاحِقُونَ وَدِدْتُ أَنِّی قَدْ رَأَیْتُ إِخْوَانَنَا )) فَقَالُوا یَا رَسُولَ اللّٰہِ أَلَسْنَا بِإِخْوَانِکَ قَالَ ((بَلْ أَنْتُمْ أَصْحَابِی وَإِخْوَانُنَا الَّذِینَ لَمْ یَأْتُوا بَعْدُ وَأَنَا فَرَطُہُمْ عَلَی الْحَوْضِ)) ۔ فَقَالُوا یَا رَسُولَ اللّٰہِ کَیْفَ تَعْرِفُ مَنْ یَأْتِی بَعْدَکَ مِنْ أُمَّتِکَ قَالَ ((أَرَأَیْتَ لَوْ کَانَ لِرَجُلٍ خَیْلٌ غُرٌّ مُحَجَّلَۃٌ فِی خَیْلٍ دُہْمٍ بُہْمٍ أَلَا یَعْرِفُ خَیْلَہُ))۔ قَالُوا بَلَی یَا رَسُولَ اللّٰہِ ۔ قَالَ ((فَإِنَّہُمْ یَأْتُونَ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ غُرًّا مُحَجَّلِینَ مِنَ الْوُضُوئِ وَأَنَا فَرَطُہُمْ عَلَی الْحَوْضِ فَلَا یُذَادَنَّ رِجَالٌ عَنْ حَوْضِی کَمَا یُذَادُ الْبَعِیرُ الضَّالُّ أُنَادِیہِمْ أَلَا ہَلُمَّ أَلَا ہَلُمَّ أَلَا ہَلُمَّ فَیُقَالُ إِنَّہُمْ قَدْ بَدَّلُوا بَعْدَکَ فَأَقُولُ فَسُحْقًا فَسُحْقًا فَسُحْقًا ))۔

اردو ترجمہ · Urdu

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ قبرستان کی طرف گئے تو ( وہاں ) فرمایا : اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ دَارَ قَوْمٍ مُّؤْمِنِیْنَ وَاِنَّا اِنْ شَاء اللّٰہُ بِکُمْ لَا حِقُوْنَ ’’ اے مومن قوم کے گھر والو ! تم پر سلامتی ہو اور یقیناً ہم بھی ان شاء اللہ تم سے ملنے ہی والے ہیں ۔‘‘ پھر فرمایا : میں نے یہ تمنا کی ہے کہ بے شک میں نے اپنے بھائیوں کو دیکھ لیا ہوتا ۔ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول ! کیا ہم آپ کے بھائی نہیں ہیں ؟ تو فرمایا :’’ تم تو میرے اصحاب ہو اور ہمارے بھائی تو وہ لوگ ہیں جو ابھی تک ( دنیا میں ) نہیں آئے اور میں ( قیامت کے دن ) حوضِ کوثر پر اُن کا پیش رَو ہوں گا ۔‘‘ ( جو قافلے سے آگے جا کر انتظام کرنے والا ہوتا ہے ) لوگوں نے عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول ! آپ اُن لوگوں کو کیسے پہچان لیں گے جو آپ کی اُمت میں سے آپ کے بعد آئیں گے ؟ فرمایا :’’ تم مجھے یہ بتاؤ کہ اگر کسی شخص کے سفید پیشانیوں اور سفید ہاتھ پاؤں والے ( یعنی پانچ کلیان روشن ) گھوڑے ، نہایت کالے سیاہ گھوڑوں میں ہوں تو کیا وہ اپنے گھوڑوں کو پہچان نہیں سکے گا ؟ لوگوں نے عرض کیا کہ کیوں نہیں ، اے اللہ کے رسول ! آپ ﷺ نے فرمایا :’’ یقیناً وہ ( ہمارے بھائی ) بھی قیامت کے دن اس حال میں آئیں گے کہ وضو ( کرتے رہنے ) کی وجہ سے اُن کی پیشانیاں اور ہاتھ پاؤں چمکتے ہوں گے اور میں حوضِ کوثر پر اُن کا پیش رَو ہوں گا ، تو ہرگز ایسا نہیں ہونا چاہیے کہ کسی شخص کو میرے حوض سے دھتکار دیا جائے جس طرح کہ ( کسی کے ) گمشدہ اونٹ کو ( اپنے حوض سے ) دھتکارا ( اور بھگایا ) جاتا ہے ، پھر میں انھیں آوازیں دوں گا کہ خبردار ! اِدھر آؤ ، خبردار ! اِدھر آؤ ، اِدھر آجاؤ ، تو یہ کہا جائے گا کہ بے شک ان لوگوں نے آپ کے بعد ( دین کو ) بدل ڈالا تھا ، تب میں بھی کہوں گا : تو دوری ہو ، دوری ہو ، دوری ہو ۔‘‘

58

Muwatta Imam Malik #58

Sahih

[58] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ عَنْ أَبِیہِ عَنْ حُمْرَانَ مَوْلَی عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ أَنَّ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ جَلَسَ عَلَی الْمَقَاعِدِ فَجَائَ الْمُؤَذِّنُ فَآذَنَہُ بِصَلَاۃِ الْعَصْرِ فَدَعَا بِمَائٍ فَتَوَضَّأَ ثُمَّ قَالَ وَاللّٰہِ لأُحَدِّثَنَّکُمْ حَدِیثًا لَوْلَا أَنَّہُ فِی کِتَابِ اللّٰہِ مَا حَدَّثْتُکُمُوہُ ثُمَّ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللّٰہِ ﷺ یَقُولُ ((مَا مِنِ امْرِئٍ یَتَوَضَّأُ فَیُحْسِنُ وُضُوئَ ہُ ثُمَّ یُصَلِّی الصَّلَاۃَ إِلاَّ غُفِرَ لَہُ مَا بَیْنَہُ وَبَیْنَ الصَّلَاۃِ الأُخْرَی حَتَّی یُصَلِّیَہَا))۔

اردو ترجمہ · Urdu

حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے آزاد کردہ غلام حمران رحمہ اللہ روایت کرتے ہیں کہ بے شک حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ ( مسجد کے ) چبوترے پر ( یا سیڑھیوں پر یا دکانوں کے پاس بیٹھنے کی جگہ پر ) بیٹھے ہوئے تھے ، اتنے میں مؤذن آیا اور اس نے ان کو نماز ِعصر کی اطلاع دی ، چنانچہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے پانی منگوایا ، پھر ( اس سے ) وضو کیا ، پھر فرمایا : اللہ کی قسم ! میں ضرور تمھیں ایک حدیث سناؤں گا ، اگر اللہ کی کتاب میں ایک آیت نہ ہوتی تو میں تمھیں وہ حدیث نہ سناتا ، پھر انھوں نے کہا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا :’’ جو کوئی شخص وضو کرے ، پھر وضو کو اچھی طرح سے پورا کرے ، پھر نماز ادا کرے تو ضرور اس کے وہ تمام گناہ بخش دیے جائیں گے جو اُس ( کی اِس نماز ) کے اور ( بعد میں آنے والی ) دوسری نماز کے درمیان میں ہوئے ہوں گے ، ( اور یہ مغفرت جاری رہے گی ) یہاں تک کہ دوسری نماز کو ( مکمل ) ادا کر لے ۔‘‘

59

Muwatta Imam Malik #59

Sahih

[59] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ عَنْ زَیْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ عَطَائِ بْنِ یَسَارٍ عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ الصُّنَابِحِیِّ أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ ﷺ قَالَ ((إِذَا تَوَضَّأَ الْعَبْدُ الْمُؤْمِنُ فَتَمَضْمَضَ خَرَجَتِ الْخَطَایَا مِنْ فِیہِ وَإِذَا اسْتَنْثَرَ خَرَجَتِ الْخَطَایَا مِنْ أَنْفِہِ فَإِذَا غَسَلَ وَجْہَہُ خَرَجَتِ الْخَطَایَا مِنْ وَجْہِہِ حَتَّی تَخْرُجَ مِنْ تَحْتِ أَشْفَارِ عَیْنَیْہِ فَإِذَا غَسَلَ یَدَیْہِ خَرَجَتِ الْخَطَایَا مِنْ یَدَیْہِ حَتَّی تَخْرُجَ مِنْ تَحْتِ أَظْفَارِ یَدَیْہِ فَإِذَا مَسَحَ بِرَأْسِہِ خَرَجَتِ الْخَطَایَا مِنْ رَأْسِہِ حَتَّی تَخْرُجَ مِنْ أُذُنَیْہِ فَإِذَا غَسَلَ رِجْلَیْہِ خَرَجَتِ الْخَطَایَا مِنْ رِجْلَیْہِ حَتَّی تَخْرُجَ مِنْ تَحْتِ أَظْفَارِ رِجْلَیْہِ - قَالَ - ثُمَّ کَانَ مَشْیُہُ إِلَی الْمَسْجِدِ وَصَلَاتُہُ نَافِلَۃً لَہُ))

اردو ترجمہ · Urdu

حضرت عبداللہ صُنَابحِیِ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ جب مومن بندہ وضو کرنے لگتا ہے ، وہ کلی کرتا ہے تو گناہ اس کے منہ سے نکل جاتے ہیں ، پھر جب وہ ناک جھاڑتا ہے تو گناہ اس کی ناک سے نکل جاتے ہیں ، پھر جب وہ اپنا چہرہ دھوتا ہے تو اس کے چہرے سے گناہ نکل جاتے ہیں حتیٰ کہ اس کی دونوں آنکھوں کی پلکوں کے اُگنے کی جگہوں یعنی پپوٹوں سے بھی نکل جاتے ہیں ، پھر جب وہ اپنے ہاتھ ( اور بازو ) دھوتا ہے تو گناہ اس کے ہاتھوں سے نکل جاتے ہیں حتیٰ کہ اس کے ہاتھوں کے ناخنوں کے نیچے سے بھی نکل جاتے ہیں ، پھر جب وہ اپنے سر کا مسح کرتا ہے تو اس کے سر سے بھی گناہ نکل جاتے ہیں ، یہاں تک کہ اس کے کانوں سے بھی نکل جاتے ہیں ، پھر جب وہ اپنے پاؤں دھوتا ہے تو اس کے پاؤں سے بھی گناہ نکل جاتے ہیں ، حتیٰ کہ اس کے دونوں پاؤں کے ناخنوں کے نیچے سے بھی نکل جاتے ہیں ۔‘‘ فرمایا :’’ پھر اس کا مسجد کی طرف چل کر جانا اور نماز ادا کرنا اس کے لیے زائد عمل ہو جاتا ہے ۔‘‘

60

Muwatta Imam Malik #60

Sahih

[60] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ عَنْ سُہَیْلِ بْنِ أَبِی صَالِحٍ عَنْ أَبِیہِ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ ﷺ قَالَ ((إِذَا تَوَضَّأَ الْعَبْدُ الْمُسْلِمُ - أَوِ الْمُؤْمِنُ - فَغَسَلَ وَجْہَہُ خَرَجَتْ مِنْ وَجْہِہِ کُلُّ خَطِیئَۃٍ نَظَرَ إِلَیْہَا بِعَیْنَیْہِ مَعَ الْمَائِ - أَوْ مَعَ آخِرِ قَطْرِ الْمَائِ - فَإِذَا غَسَلَ یَدَیْہِ خَرَجَتْ مِنْ یَدَیْہِ کُلُّ خَطِیئَۃٍ بَطَشَتْہَا یَدَاہُ مَعَ الْمَائِ - أَوْ مَعَ آخِرِ قَطْرِ الْمَائِ فَإِذَا غَسَلَ رِجْلَیْہِ خَرَجَتْ کُلُّ خَطِیئَۃٍ مَشَتْہَا رِجْلَاہُ مَعَ الْمَائِ - أَوْ مَعَ آخِرِ قَطْرِ الْمَائِ - حَتَّی یَخْرُجَ نَقِیًّا مِنَ الذُّنُوبِ))

اردو ترجمہ · Urdu

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ جب مسلمان یا مومن بندہ وضو شروع کرتا ہے ، پھر اپنے چہرے کو دھوتا ہے تو اس کے چہرے سے ہر وہ گناہ نکل جاتا ہے جس کی طرف اس نے اپنی آنکھوں سے دیکھا تھا ، ( یہ گناہ ) پانی کے ساتھ یا ( فرمایا کہ ) پانی کے آخری قطرے کے ساتھ ( نکل جاتے ہیں ) یا اسی طرح کا کوئی لفظ فرمایا ( کہ اس کے ساتھ گناہ ) نکل جاتے ہیں ، پھر جب وہ اپنے دونوں ہاتھوں کو دھوتا ہے تو اس کے ہاتھوں سے ہر وہ گناہ نکل جاتا ہے جسے اس کے ہاتھوں نے پکڑا تھا ، ( یہ گناہ ) پانی کے ساتھ یا ( فرمایا کہ ) پانی کے آخری قطرے کے ساتھ ( نکل جاتے ہیں ) ، پھر جب وہ اپنے دونوں پاؤں دھوتا ہے تو ہر وہ گناہ نکل جاتا ہے جس کی طرف اس کے پاؤں چل کر گئے تھے ، ( یہ گناہ ) پانی کے ساتھ یا ( فرمایا : ) پانی کے آخری قطرے کے ساتھ ( نکل جاتے ہیں ) ، یہاں تک کہ وہ خود بھی گناہوں سے پاک صاف ہو کر باہر نکل آتا ہے ۔‘‘

61

Muwatta Imam Malik #61

Sahih

[61] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ أَبِی طَلْحَۃَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ أَنَّہُ قَالَ رَأَیْتُ رَسُولَ اللّٰہِ ﷺ وَحَانَتْ صَلَاۃُ الْعَصْرِ فَالْتَمَسَ النَّاسُ وَضُوئً ا فَلَمْ یَجِدُوہُ فَأُتِیَ رَسُولُ اللّٰہِ ﷺ بِوَضُوئٍ فِی إِنَائٍ فَوَضَعَ رَسُولُ اللّٰہِ ﷺ فِی ذَلِکَ الإِنَائِ یَدَہُ ثُمَّ أَمَرَ النَّاسَ یَتَوَضَّئُونَ مِنْہُ - قَالَ أَنَسٌ - فَرَأَیْتُ الْمَائَ یَنْبُعُ مِنْ تَحْتِ أَصَابِعِہِ فَتَوَضَّأَ النَّاسُ حَتَّی تَوَضَّئُوا مِنْ عِنْدِ آخِرِہِمْ ۔

اردو ترجمہ · Urdu

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا ، نمازِ عصر کا وقت قریب تھا ، لوگوں نے وضو کے لیے پانی تلاش کیا لیکن انھیں پانی نہ ملا ، پھر رسول اللہ ﷺ کے پاس ایک برتن میں کچھ پانی وضو کے لیے لایا گیا تو رسول اللہ ﷺ نے اس برتن میں اپنا ہاتھ مبارک ڈال دیا ، پھر لوگوں کو حکم فرمایا کہ وہ اس سے وضو کریں ۔ حضرت انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے دیکھا کہ پانی آپ ﷺ کی انگلیوں کے نیچے سے پھوٹ رہا تھا ، چنانچہ لوگ وضو کرنے لگے حتیٰ کہ ان میں سے آخری شخص نے بھی وضو کر لیا ۔‘‘

62

Muwatta Imam Malik #62

Sahih

[62] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ عَنْ نُعَیْمِ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِ الْمَدَنِیِّ الْمُجْمِرِ أَنَّہُ سَمِعَ أَبَا ہُرَیْرَۃَ یَقُولُ مَنْ تَوَضَّأَ فَأَحْسَنَ وُضُوئَ ہُ ثُمَّ خَرَجَ عَامِدًا إِلَی الصَّلَاۃِ فَإِنَّہُ فِی صَلَاۃٍ مَادَامَ یَعْمِدُ إِلَی الصَّلَاۃِ وَإِنَّہُ یُکْتَبُ لَہُ بِإِحْدَی خُطْوَتَیْہِ حَسَنَۃٌ وَیُمْحَی عَنْہُ بِالأُخْرَی سَیِّئَۃٌ فَإِذَا سَمِعَ أَحَدُکُمُ الإِقَامَۃَ فَلَا یَسْعَ فَإِنَّ أَعْظَمَکُمْ أَجْرًا أَبْعَدُکُمْ دَارًا ۔ قَالُوا لِمَ یَا أَبَا ہُرَیْرَۃَ قَالَ مِنْ أَجْلِ کَثْرَۃِ الْخُطَا ۔

اردو ترجمہ · Urdu

نعیم بن عبداللہ مجمر رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ انھوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کو یہ فرماتے ہوئے سنا : جو شخص وضو کرے اور بہترین وضو کرے ، پھر وہ نماز کا قصد ( اور نیت ) کرتے ہوئے نکلے تو یقیناً وہ نماز ہی میں ( شمار ہوتا ) ہے جب تک کہ وہ نماز کا قصد کیے رکھتا ہے اور بلاشبہ اس کے ہر دو قدموں میں سے ایک کے بدلے اس کے لیے ایک نیکی لکھی جاتی ہے اور دوسرے کے بدلے ایک برائی مٹا دی جاتی ہے ، لہٰذا جب تم میں سے کوئی شخص اقامت کی آواز سنے تو نہ دوڑے ( بلکہ سکون سے چلے ) یقیناً تم میں سب سے زیادہ اجر والا وہ شخص ہے جو تم میں سب سے زیادہ ( مسجد سے ) دور گھر والا ہے ، لوگوں نے پوچھا کہ اے ابوہریرہ ! کیوں ؟ تو انھوں نے جواب دیا : قدموں کی کثرت کی وجہ سے ۔

63

Muwatta Imam Malik #63

Sahih

[63] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ أَنَّہُ سَمِعَ سَعِیدَ بْنَ الْمُسَیَّبِ یُسْأَلُ عَنِ الْوُضُوئِ مِنَ الْغَائِطِ بِالْمَائِ فَقَالَ سَعِیدٌ إِنَّمَا ذَلِکَ وُضُوئُ النِّسَائِ ۔

اردو ترجمہ · Urdu

یحیی بن سعید رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ انھوں نے سعید بن مسیب رحمہ اللہ کو سنا ، جن سے پاخانہ کرنے کے بعد پانی استعمال کرنے کے متعلق سوال کیا جا رہا تھا ، تو انھوں نے جواب دیا کہ یہ تو عورتوں کی طہارت کا طریقہ ہے ۔

64

Muwatta Imam Malik #64

Sahih

[64] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ عَنْ أَبِی الزِّنَادِ عَنِ الأَعْرَجِ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ ﷺ قَالَ ((إِذَا شَرِبَ الْکَلْبُ فِی إِنَائِ أَحَدِکُمْ فَلْیَغْسِلْہُ سَبْعَ مَرَّاتٍ))

اردو ترجمہ · Urdu

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ جب تم میں سے کسی کے برتن میں کتا پی جائے تو اُسے وہ برتن سات بار دھونا چاہیے ۔‘‘

65

Muwatta Imam Malik #65

Sahih

[65] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ أَنَّہُ بَلَغَہُ أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ ﷺ قَالَ ((اسْتَقِیمُوا وَلَنْ تُحْصُوا وَاعْمَلُوا وَخَیْرُ أَعْمَالِکُمُ الصَّلَاۃُ وَلَا یُحَافِظُ عَلَی الْوُضُوئِ إِلاَّ مُؤْمِنٌ ))

اردو ترجمہ · Urdu

امام مالک رحمہ اللہ سے روایت ہے ، ان کو خبر پہنچی کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ سیدھی راہ پر قائم رہو ( استقامت اختیار کیے رکھو ) اور تم ہرگز ( اس کا ثواب ) شمار نہیں کر سکو گے ( اور نہ ہی تم استقامت کا مکمل احاطہ اور حق ادائیگی کر پاؤ گے ) اور ( مایوس نہ ہو جانا بلکہ ) عمل کرتے رہنا اور تمہارے اعمال میں سب سے بہترین نماز ہے اور وضو پر مومن کے علاوہ کوئی اور پابندی ( حفاظت اور توجہ ) نہیں کرتا ۔‘‘