Muslim99Muslim99

Muwatta Imam Malik · Book 2 · Chapter 13

طہارت (کے مسائل) کی کتاب

آگ پر پکی ہوئی چیز کی وجہ سے وضو نہ کرنے کا بیان

9 hadiths in this chapter

47

Muwatta Imam Malik #47

Sahih

[47] حَدَّثَنِی یَحْیَی عَنْ مَالِکٍ عَنْ زَیْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ عَطَائِ بْنِ یَسَارٍ عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عَبَّاسٍ رضی اللہ عنہما أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ ﷺ أَکَلَ کَتِفَ شَاۃٍ ثُمَّ صَلَّی وَلَمْ یَتَوَضَّأْ ۔

اردو ترجمہ · Urdu

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ یقیناً رسول اللہ ﷺ نے بکری کے کندھے کا گوشت کھایا ، پھر آپ ﷺ نے نماز ادا کی اور ( نیا ) وضو نہ کیا ۔

48

Muwatta Imam Malik #48

Sahih

[48] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ عَنْ بُشَیْرِ بْنِ یَسَارٍ مَوْلَی بَنِی حَارِثَۃَ عَنْ سُوَیْدِ بْنِ النُّعْمَانِ أَنَّہُ أَخْبَرَہُ أَنَّہُ خَرَجَ مَعَ رَسُولِ اللّٰہِ ﷺ عَامَ خَیْبَرَ حَتَّی إِذَا کَانُوا بِالصَّہْبَائِ - وَہِیَ مِنْ أَدْنَی خَیْبَرَ - نَزَلَ رَسُولُ اللّٰہِ ﷺ فَصَلَّی الْعَصْرَ ثُمَّ دَعَا بِالأَزْوَادِ فَلَمْ یُؤْتَ إِلاَّ بِالسَّوِیقِ فَأَمَرَ بِہِ فَثُرِّیَ فَأَکَلَ رَسُولُ اللّٰہِ ﷺ وَأَکَلْنَا ثُمَّ قَامَ إِلَی الْمَغْرِبِ فَمَضْمَضَ وَمَضْمَضْنَا ثُمَّ صَلَّی وَلَمْ یَتَوَضَّأْ ۔

اردو ترجمہ · Urdu

حضرت سوید بن نعمان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ غزوۂ خیبر کے سال رسول اللہ ﷺ کے ہمراہ ( سفر میں ) نکلے یہاں تک کہ جب لوگ صہباء نامی جگہ پر پہنچے ، اور یہ جگہ خیبر کے قریب ( مدینہ والی جانب میں ) ذرا نشیب میں ہے ، ( وہاں ) رسول اللہ ﷺ نے پڑاؤ ڈال دیا ، پھر نمازِ عصر ادا کی ، پھر ( پورے لشکر والوں کے ) زادِ راہ کو منگوایا ( لیکن صورتحال ) تو ( اتنی تنگی و مشقت والی تھی کہ تھوڑے سے ) ستو کے علاوہ کچھ بھی آپ ﷺ کے پاس نہ لایا جا سکا ، چنانچہ آپ ﷺ نے اُس کے متعلق حکم دیا تو اُسے پانی سے تر کیا گیا ، پھر رسول اللہ ﷺ نے بھی ( اُسے ) کھایا اور ہم سب ( لشکر والوں ) نے بھی کھایا ، پھر آپ ﷺ مغرب کی نماز کی طرف اُٹھے تو صرف کلی فرمائی اور ہم نے بھی کُلّی کی ، پھر آپ ﷺ نے نماز ادا کی اور ( نیا ) وضو نہ فرمایا ۔

49

Muwatta Imam Malik #49

Sahih

[49] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْکَدِرِ وَعَنْ صَفْوَانَ بْنِ سُلَیْمٍ أَنَّہُمَا أَخْبَرَاہُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاہِیمَ بْنِ الْحَارِثِ التَّیْمِیِّ عَنْ رَبِیعَۃَ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ الْہُدَیْرِ أَنَّہُ تَعَشَّی مَعَ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ ثُمَّ صَلَّی وَلَمْ یَتَوَضَّأْ ۔

اردو ترجمہ · Urdu

ربیعہ بن عبداللہ بن ہُدَیر رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ انھوں نے حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے ہمراہ شام کا کھانا کھایا ، پھر عمر رضی اللہ عنہ نے نماز ادا کی اور وضو نہ کیا ۔

50

Muwatta Imam Malik #50

Sahih

[50] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ عَنْ ضَمْرَۃَ بْنِ سَعِیدٍ الْمَازِنِیِّ عَنْ أَبَانَ بْنِ عُثْمَانَ أَنَّ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ أَکَلَ خُبْزًا وَلَحْمًا ثُمَّ مَضْمَضَ وَغَسَلَ یَدَیْہِ وَمَسَحَ بِہِمَا وَجْہَہُ ثُمَّ صَلَّی وَلَمْ یَتَوَضَّأْ ۔

اردو ترجمہ · Urdu

ابان بن عثمان رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ نے روٹی اور گوشت تناول فرمایا ، پھر کُلّی کی اور اپنے ہاتھ دھوئے اور ہاتھوں کو چہرے پر پھیر لیا ، پھر انھوں نے نماز ادا کی اور وضو نہ کیا ۔

51

Muwatta Imam Malik #51

Sahih

[51] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ أَنَّہُ بَلَغَہُ أَنَّ عَلِیَّ بْنَ أَبِی طَالِبٍ وَعَبْدَ اللّٰہِ بْنَ عَبَّاسٍ کَانَا لَا یَتَوَضَّآنِ مِمَّا مَسَّتِ النَّارُ ۔

اردو ترجمہ · Urdu

امام مالک رحمہ اللہ سے روایت ہے ، ان کو یہ خبر پہنچی کہ بے شک حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ اور حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما دونوں ہی اس چیز کو کھا کر ( نیا ) وضو نہیں کیا کرتے تھے جسے آگ نے چھوا ہوتا ۔

52

Muwatta Imam Malik #52

Sahih

[52] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ أَنَّہُ سَأَلَ عَبْدَ اللّٰہِ بْنَ عَامِرِ بْنِ رَبِیعَۃَ عَنِ الرَّجُلِ یَتَوَضَّأُ لِلصَّلَاۃِ ثُمَّ یُصِیبُ طَعَامًا قَدْ مَسَّتْہُ النَّارُ أَیَتَوَضَّأُ قَالَ رَأَیْتُ أَبِی یَفْعَلُ ذَلِکَ وَلَا یَتَوَضَّأُ ۔

اردو ترجمہ · Urdu

یحیی بن سعید رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ انھوں نے عبداللہ بن عامر بن ربیعہ رحمہ اللہ سے اس شخص کے متعلق سوال کیا جو نماز کے لیے وضو کرتا ہے ، پھر اس کھانے کو کھا لیتا ہے جو آگ پر پکا ہو ، تو کیا وہ نیا وضو کرے گا ؟ عبداللہ رحمہ اللہ نے کہا کہ میں نے اپنے والد عامر بن ربیعہ رضی اللہ عنہ کو دیکھا تھا کہ وہ ایسا کرتے تھے اور ( نیا ) وضو نہیں کرتے تھے ۔

53

Muwatta Imam Malik #53

Sahih

[53] وَحَدَّثَنِی یَحْیَی عَنْ مَالِکٍ عَنْ أَبِی نُعَیْمٍ وَہْبِ بْنِ کَیْسَانَ أَنَّہُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللّٰہِ الأَنْصَارِیَّ یَقُولُ رَأَیْتُ أَبَا بَکْرٍ الصِّدِّیقَ أَکَلَ لَحْمًا ثُمَّ صَلَّی وَلَمْ یَتَوَضَّأْ ۔

اردو ترجمہ · Urdu

حضرت جابر بن عبداللہ انصاری رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انھوں نے حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ انھوں نے گوشت کھایا ، پھر نماز ادا کی اور وضو نہ کیا ۔

54

Muwatta Imam Malik #54

Sahih

[54] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْکَدِرِ أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ ﷺ دُعِیَ لِطَعَامٍ فَقُرِّبَ إِلَیْہِ خُبْزٌ وَلَحْمٌ فَأَکَلَ مِنْہُ ثُمَّ تَوَضَّأَ وَصَلَّی ثُمَّ أُتِیَ بِفَضْلِ ذَلِکَ الطَّعَامِ فَأَکَلَ مِنْہُ ثُمَّ صَلَّی وَلَمْ یَتَوَضَّأْ ۔

اردو ترجمہ · Urdu

محمد بن منکدر رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ بلاشبہ رسول اللہ ﷺ کو کسی کھانے پر دعوت دی گئی ، پھر روٹی اور گوشت آپ ﷺ کے قریب کیا گیا ، ( آپ ﷺ کی خدمت میں پیش کیا گیا ) تو آپ نے اُس میں سے کچھ کھا لیا ، پھر وضو کیا ، پھر نماز ادا فرمائی ، پھر آپ ﷺ کے پاس اُسی کھانے کا بچا ہوا حصہ لایا گیا ، تو آپ نے اس میں سے کھایا ، پھر ( اگلی ) نماز پڑھی اور وضو نہ فرمایا ۔

55

Muwatta Imam Malik #55

Sahih

[55] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ عَنْ مُوسَی بْنِ عُقْبَۃَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ یَزَیْدٍ الأَنْصَارِیِّ أَنَّ أَنَسَ بْنَ مَالِکٍ قَدِمَ مِنَ الْعِرَاقِ فَدَخَلَ عَلَیْہِ أَبُو طَلْحَۃَ وَأُبَیُّ بْنُ کَعْبٍ فَقَرَّبَ لَہُمَا طَعَامًا قَدْ مَسَّتْہُ النَّارُ فَأَکَلُوا مِنْہُ فَقَامَ أَنَسٌ فَتَوَضَّأَ فَقَالَ أَبُو طَلْحَۃَ وَأُبَیُّ بْنُ کَعْبٍ مَا ہَذَا یَا أَنَسُ أَعِرَاقِیَّۃٌ فَقَالَ أَنَسٌ لَیْتَنِی لَمْ أَفْعَلْ۔ وَقَامَ أَبُو طَلْحَۃَ وَأُبَیُّ بْنُ کَعْبٍ فَصَلَّیَا وَلَمْ یَتَوَضَّأَ۔

اردو ترجمہ · Urdu

عبدالرحمن بن یزید انصاری رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ عراق سے آئے تو اُن کے پاس حضرت ابو طلحہ اور حضرت اُبی بن کعب رضی اللہ عنہما تشریف لائے ، حضرت انس رضی اللہ عنہ نے ان دونوں کے سامنے کھانا حاضر کیا جو کہ آگ پر تیار ہوا تھا ، چنانچہ سب نے اُس میں سے کھایا ، پھر انس رضی اللہ عنہ اُٹھے اور وضو کیا تو حضرت ابو طلحہ اور حضرت ابی بن کعب رضی اللہ عنہما کہنے لگے کہ اے انس ! یہ کیا ہے ؟ کیا یہ عراق سے سیکھی ہوئی چیز ہے ؟ انس رضی اللہ عنہ نے کہا کہ کاش ! میں نے یہ ( وضو ) نہ ہی کیا ہوتا ( تاکہ باتیں تو نہ سننا پڑتیں ) اور ( پھر ) حضرت ابو طلحہ اور حضرت ابی بن کعب رضی اللہ عنہما کھڑے ہو گئے ، پھر دونوں نے نماز پڑھی اور ( لیکن نیا ) وضو نہ کیا ۔