Muwatta Imam Malik #44
[44] حَدَّثَنِی یَحْیَی عَنْ مَالِکٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عُمَارَۃَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاہِیمَ عَنْ أُمِّ وَلَدٍ لإِبْرَاہِیمَ بْنِ عَبْدِالرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ أَنَّہَا سَأَلَتْ أُمَّ سَلَمَۃَ زَوْجَ النَّبِیِّ ﷺ فَقَالَتْ إِنِّی امْرَأَۃٌ أُطِیلُ ذَیْلِی وَأَمْشِی فِی الْمَکَانِ الْقَذِرِ قَالَتْ أُمُّ سَلَمَۃَ قَالَ رَسُولُ اللّٰہِ ﷺ ((یُطَہِّرُہُ مَا بَعْدَہُ))
اردو ترجمہ · Urdu
ابراہیم رحمہ اللہ بن عبدالرحمن بن عوف کی اُمِ وَلَد ( لونڈی یعنی جو اُن کے بچے کی ماں تھی ) سے روایت ہے ، اُس نے زوجۂ رسول ﷺ اُم المومنین اُمِ سلمہ رضی اللہ عنہا سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ بے شک میں ایک ایسی عورت ہوں جو اپنے ( کپڑے کے ) دامن کو لمبا رکھتی ہوں اور گندگی والی جگہ میں چلتی ہوں ( مجھے وہاں سے گزرنا پڑتا ہے اور کپڑا نیچے گھسٹ کر گندا ہو جاتا ہے ) تو اُمِ سلمہ رضی اللہ عنہا نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا تھا :’’ اُس ( کپڑے ) کو وہ ( خشک ) جگہ پاک کر دے گی جو اس ( ناپاک جگہ ) کے بعد آئے گی ۔‘‘