Muslim99Muslim99

Muwatta Imam Malik · Book 19 · Chapter 194

زکاۃ کے مسائل کی کتاب

غلام ، گھوڑے اور شہد کی زکاۃ کا بیان

4 hadiths in this chapter

684

Muwatta Imam Malik #684

Sahih

[684] حَدَّثَنِی یَحْیَی، عَنْ مَالِکٍ، عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ دِینَارٍ، عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ یَسَارٍ، عَنْ عِرَاکِ بْنِ مَالِکٍ، عَنْ أبِی ہُرَیْرَۃَ : أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ ﷺ قَالَ : لَیْسَ عَلَی الْمُسْلِمِ فِی عَبْدِہِ، وَلَا فِی فَرَسِہِ صَدَقَۃٌ۔

اردو ترجمہ · Urdu

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ بلاشبہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ مسلمان پر اس کے غلام اور گھوڑے میں کوئی زکاۃ نہیں ہے ۔‘‘

685

Muwatta Imam Malik #685

Zaeef

[685] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنِ ابْنِ شِہَابٍ، عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ یَسَارٍ، أَنَّ أَہْلَ الشَّامِ قَالُوا لأبِی عُبَیْدَۃَ بْنِ الْجَرَّاحِ : خُذْ مِنْ خَیْلِنَا وَرَقِیقِنَا صَدَقَۃً، فَأَبَی، ثُمَّ کَتَبَ إِلَی عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ، فَأَبَی عُمَرُ، ثُمَّ کَلَّمُوہُ أَیْضاً فَکَتَبَ إِلَی عُمَرَ، فَکَتَبَ إِلَیْہِ عُمَرُ : إِنْ أَحَبُّوا، فَخُذْہَا مِنْہُمْ، وَارْدُدْہَا عَلَیْہِمْ، وَارْزُقْ رَقِیقَہُمْ۔

اردو ترجمہ · Urdu

سلیمان بن یسار رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ اہلِ شام نے ( امیرِ شام ) حضرت ابوعبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہ سے کہا کہ ہمارے گھوڑوں اور غلاموں سے بھی زکاۃ لے لیجیے تو انھوں نے انکار کر دیا ، پھر ( اس کے متعلق امیر المؤمنین ) حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کو لکھ بھیجا تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے بھی انکار کر دیا ، پھر ( کچھ عرصہ بعد ) انھوں نے ( اہل شام نے ) ان سے ( دوبارہ اسی بارے میں ) بات چیت کی تو انھوں نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی طرف ( پھر ایک پیغام ) لکھ بھیجا ، چنانچہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ان کی طرف ( یہ جواب ) لکھا کہ اگر وہ پسند کرتے ہیں تو ان سے ان ( غلاموں اور گھوڑوں ) میں سے زکاۃ وصول کر لو اور اس ( زکاۃ ) کو انھیں ) ( کے مساکین وغیرہ ) میں لوٹا دو اور ( وہ زکاۃ ) ان کے غلاموں کو بطور خوراک دے دو ۔

686

Muwatta Imam Malik #686

Sahih

[686] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ أبِی بَکْرِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ، أَ نَّہُ قَالَ : جَائَ کِتَابٌ مِنْ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِیزِ إِلَی أبِی وَہُوَ بِمِنًی : أَنْ لَا یَأْخُذَ مِنَ الْعَسَلِ وَلَا مِنَ الْخَیْلِ صَدَقَۃً۔

اردو ترجمہ · Urdu

عبداللہ بن ابی بکر عمرو بن حزم رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ حضرت عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ کا خط میرے والد کے پاس اس وقت آیا جب وہ منٰی کے میدان میں تھے ، ( انھوں نے لکھا تھا ) کہ نہ تو شہد سے زکاۃ لینا اور نہ ہی گھوڑوں سے ۔

687

Muwatta Imam Malik #687

Sahih

[687] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ دِینَارٍ، أَ نَّہُ قَالَ : سَأَلْتُ سَعِیدَ بْنَ الْمُسَیَّبِ عَنْ صَدَقَۃِ الْبَرَاذِینِ ؟ فَقَالَ : وَہَلْ ؔفِی الْخَیْلِ مِنْ صَدَقَۃٍ !

اردو ترجمہ · Urdu

عبداللہ بن دینار رحمہ اللہ سے روایت ہے ، کہتے ہیں کہ میں نے سعید بن مسیب رحمہ اللہ سے ترکی گھوڑوں کی زکاۃ کے متعلق سوال کیا تو سعید رحمہ اللہ نے ( جواباً ) فرمایا : اور کیا گھوڑوں میں بھی کوئی زکاۃ ہے ؟