Muwatta Imam Malik #681
[681] حَدَّثَنِی یَحْیَی، عَنْ مَالِکٍ، عَنِ الثِّقَۃِ عِنْدَہُ، عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ یَسَارٍ، وَعَنْ بُسْرِ بْنِ سَعِیدٍ، أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ ﷺ قَالَ : فِیمَا سَقَتِ السَّمَائُ، وَالْعُیُونُ، وَالْبَعْلُ : الْعُشْرُ، وَفِیمَا سُقِیَ بِالنَّضْحِ : نِصْفُ الْعُشْرِ۔
اردو ترجمہ · Urdu
سلیمان بن یسار رحمہ اللہ اور بسر بن سعید رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ بے شک رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ اس ( زمین کی فصل ) میں جسے آسمان یا چشمے پانی پلائیں یا وہ جڑوں سے پانی کھینچے ( تو اس میں ) دسواں حصہ ( بطور عشر لازم ) ہے اور اس میں جسے ( اونٹوں کے ذریعے دور سے لا کر یا رہٹ وغیرہ سے ) سینچ کر پانی دیا جائے تو اس میں بیسواں حصہ ( عشر کے طور پر لازم ) ہے ۔