Muslim99Muslim99

Muwatta Imam Malik · Book 19 · Chapter 185

زکاۃ کے مسائل کی کتاب

خزانہ شدہ مال کا بیان

2 hadiths in this chapter

670

Muwatta Imam Malik #670

Sahih

[670] حَدَّثَنِی یَحْیَی، عَنْ مَالِکٍ، عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ دِینَارٍ، أَ نَّہُ قَالَ : سَمِعْتُ عَبْدَ اللّٰہِ بْنَ عُمَرَ، وَہُوَ یُسْأَلُ عَنِ الْکَنْزِ مَا ہُوَ ؟ فَقَالَ : ہُوَ الْمَالُ الَّذِی لَا تُؤَدَّی مِنْہُ الزَّکَاۃُ۔

اردو ترجمہ · Urdu

عبداللہ بن دینار رحمہ اللہ سے روایت ہے ، کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کو سنا ، اس حال میں کہ ان سے ’’ کنز ‘‘ ( خزانہ ) کے بارے میں سوال کیا جا رہا تھا کہ وہ کیا ہے ؟ تو انھوں نے فرمایا : یہ وہ مال ہے جس میں سے زکاۃ ادا نہ کی جائے ۔

671

Muwatta Imam Malik #671

Sahih

[671] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ دِینَارٍ، عَنْ أبِی صَالِحٍ السَّمَّانِ, عَنْ أبِی ہُرَیْرَۃَ أَ نَّہُ کَانَ یَقُولُ : مَنْ کَانَ عِنْدَہُ مَالٌ لَمْ یُؤَدِّ زَکَاتَہُ، مُثِّلَ لَہُ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ شُجَاعاً أَقْرَعَ، لَہُ زَبِیبَتَانِ یَطْلُبُہُ، حَتَّی یُمْکِنَہُ یَقُولُ : أَنَا کَنْزُکَ

اردو ترجمہ · Urdu

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، وہ کہا کرتے تھے کہ جس شخص کے پاس ( نصاب کے بقدر ) کوئی مال ہو ( اور ) وہ اس کی زکاۃ ادا نہ کرے تو قیامت کے دن وہ مال اس شخص کے لیے ایک گنجے سانپ کی صورت میں بنایا جائے گا جس کی آنکھوں پر دو سیاہ نقطے ہوں گے ، وہ اس آدمی کو طلب کرے گا ( اس کا پیچھا کرے گا ) یہاں تک کہ آدمی اسے ( اپنے اوپر ) قدرت دے دے گا ، وہ سانپ اسے کہے گا کہ میں تیرا ہی خزانہ ہوں ۔