Muslim99Muslim99

Muwatta Imam Malik · Book 19 · Chapter 182

زکاۃ کے مسائل کی کتاب

یتیموں کے مالوں کی زکاۃ اور ان کے لیے ان ( مالوں ) میں تجارت کرنے کا بیان

4 hadiths in this chapter

662

Muwatta Imam Malik #662

Sahih

[662] حَدَّثَنِی یَحْیَی، عَنْ مَالِکٍ، أَ نَّہُ بَلَغَہُ: أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ قَالَ : اتَّجِرُوا فِی أَمْوَالِ الْیَتَامَی لَا تَأْکُلُہَا الزَّکَاۃُ۔

اردو ترجمہ · Urdu

امام مالک رحمہ اللہ کو یہ خبر پہنچی کہ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے فرمایا : یتیموں کے مالوں میں تجارت کیا کرو تاکہ زکاۃ ان کو کھا نہ جائے ۔

663

Muwatta Imam Malik #663

Sahih

[663] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ، عَنْ أَبِیہِ، أَ نَّہُ قَالَ: کَانَتْ عَائِشَۃُ تَلِینِی، وَأَخاً لِی یَتِیمَیْنِ فِی حَجْرِہَا، فَکَانَتْ تُخْرِجُ مِنْ أَمْوَالِنَا الزَّکَاۃَ۔

اردو ترجمہ · Urdu

عبدالرحمن بن قاسم رحمہ اللہ اپنے والد ( قاسم بن محمد بن ابی بکر رحمہ اللہ ) سے روایت کرتے ہیں کہ ، انھوں نے کہا کہ ( میری پھوپھی ) سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا میری اور میرے ایک بھائی کی نگہداشت کرتی تھیں ، دونوں یتیم تھے اور ان کی پرورش میں تھے ، چنانچہ وہ ہمارے مالوں سے زکاۃ نکالا کرتی تھیں ۔

664

Muwatta Imam Malik #664

Sahih

[664] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، أَ نَّہُ بَلَغَہُ، أَنَّ عَائِشَۃَ زَوْجَ النَّبِیِّ ﷺ ، کَانَتْ تُعْطِی أَمْوَالَ الْیَتَامَی الَّذِینَ فِی حَجْرِہَا، مَنْ یَتَّجِرُ لَہُمْ فِیہَا۔

اردو ترجمہ · Urdu

امام مالک رحمہ اللہ کو یہ خبر پہنچی کہ سیدہ عائشہ زوجہ پیغمبر ﷺ ان یتیموں کے مال جو ان کی پرورش میں تھے ، ان لوگوں کو دے دیا کرتی تھیں جو ان ( بچوں کے فائدے ) کے لیے ان مالوں میں تجارت کریں ۔

665

Muwatta Imam Malik #665

Sahih

[665] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ، أَ نَّہُ اشْتَرَی لِبَنِی أَخِیہِ - یَتَامَی فِی حَجْرِہِ مَالاً، فَبِیعَ ذَلِکَ الْمَالُ بَعْدُ بِمَالٍ کَثِیرٍ۔

اردو ترجمہ · Urdu

یحیی بن سعید رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ انھوں نے اپنے یتیم بھتیجوں کے لیے ، جو کہ ان کی پرورش میں تھے ، کچھ مال خریدا ، چنانچہ بعدازاں وہ مال ایک بہت بڑے مال کے بدلے فروخت ہوا ۔